سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی ایس آئی آر جِگیاسا  ای پی آئی سی ہیکاتھون 2024

Posted On: 20 DEC 2024 1:41PM by PIB Delhi

سی ایس آئی آر جِگیاسا ای پی آئی سی ہیکاتھون 2024 کا اختتامی ایونٹ20 دسمبر 2024 کو نئی دہلی کے جنوبی کیمپس میں واقع سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی میں منعقد ہوا۔ اس ایونٹ کا افتتاح سی ایس آئی آر-آئی جی آئی بی کےڈائریکٹر ڈاکٹر سووک میتی نے کیا۔ ایونٹ میں ڈاکٹر گیتاوانی رایا سام (ہیڈ، سی ایس آئی آر-ایچ آر ڈی جی)، ڈاکٹر ڈی شیلجہ(چیف سائنسدان، سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی) اور جناب انوراگ مشرا (ہیڈ، سیپلا فاؤنڈیشن) سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

ایونٹ کا آغازای پی آئی سی ہیکاتھون کے طلباء کی پوسٹر پریزینٹیشن سے ہوا، جنہوں نے بھارت بھر میں مختلف سی ایس آئی آرلیبارٹریز میں ای پی آئی سی پروگرام کے تحت سمر انٹرنشپ مکمل کیے تھے۔ملک بھر کے 18 سی ایس آئی آر لیباریٹریز میں دوماہ کے سمر انٹرنشپ میں مجموعی طور پر 35 ٹیموں اور اور 48 طلباء نے شرکت کی۔ ان میں سے 29 طلباء نے اپنے تحقیقاتی منصوبوں کی پیش کئے جو انہوں نے اپنے سمر انٹرنشپ کے دوران مکمل کیے تھے۔ایونٹ کے اختتام پر،سی ایس آئی آر  ای پی آئی سی ہیکاتھون کے فاتحین کو انعامات اور سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پچ ڈیک اور اختراعی اور کاروباریت پر ورکشاپ بھی منعقدکیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013Z6R.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002SHS4.jpg

سی ایس آئی آر جِگیاسا ای پی آئی سی ہیکاتھون 2024 کے فاتح جناب جپتیگ سنگھ بمراہ ہیں، جنہوں نے اپنے پروجیکٹ‘‘ سولر-میک انجن’’ کے لیے 50,000 روپے کا نقد انعام حاصل کیا ہے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر –آئی آئی آئی ایم، جموں میں انٹرنشپ کی تھی۔

پہلے رنر اپ جناب اُدھَو گپتا اورجناب اُدھَو بندھانی تھے۔ انہوں نے سی ایس آئی آر- سی ایس آئی او ، چندی گڑھ میں انٹرنشپ کی اور اپنے مشترکہ پروجیکٹ جس کا عنوان ‘‘درشیہ مترم-الومنیٹنگ واک ویز فار ویزوئلی چیلنجڈ’’ تھا، کے لیے 30,000 روپے کا نقد انعام جیتا۔

تیسرے انعام کے فاتح محترمہ شریا ونود اور جناب سوئل پریجا تھے، جنہیں  اپنے  اختراعی کاموں کےلئے 10,000 روپے کا نقد انعام ملا۔ شریا ونود کا پروجیکٹ کا عنوان ‘‘جنریٹنگ الیکٹریسٹی فراہم دی ویسٹ ہیٹ آف ایئر کنڈیشنر’’ تھا اور انہوں نے سی ایس آئی آر–سی بی آر آئی ، رورکی میں انٹرنشپ کی تھی۔ جناب سوئل پریجا کےپروجیکٹ کا موضوع‘‘ آئی اسٹیتھو-اے وائرلیس اسٹیتھوسکوپ’’ تھا اور ان کی انٹرنشپ سی ایس آئی آر-آئی ایم ایم ٹی میں ہوئی تھی۔

ای پی آئی سی ہیکاتھون کے بارے میں

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے کونسل (سی ایس آئی آر) نے 5 جنوری 2024 کوجِگیاسا پروگرام کے تحت ‘‘امپاورنگ پوپل انوویشن اینڈ کریئٹی ویٹی(ای پی آئی سی)’’ پروگرام کا آغاز کیا تھا، جس کا مقصد نوجوان طلباء کو ان کی اختراعات کی راہ پر گامزن کرنا اور انہیں سائنسی و ٹیکنالوجیکل حل کے ذریعے ملک کے چیلنجز کو حل کرنے کی خاطر ان کی صلاحیتوں کو نکھارنا تھا۔ اس سال، طلباء سے دو اہم موضوعات ‘‘ون ہیلتھ’’ اور‘‘ کلین اینڈ گرین انرجی’’ پراختراعی خیالات طلب کیے گئے تھے۔اس پروگرام میں1300 طلباء نے درخواستیں جمع کی تھیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 52 طلباء کو مختلف سی ایس آئی آر لیبارٹریز میں دو ماہ کے سمر انٹرنشپ کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔ دوماہ کے آحر میں48 طلباء نے اپنے انٹرنشپ مکمل کیے۔

سیپلا فاؤنڈیشن نے سی ایس آئی آر جِگیاسا ای پی آئی سی ہیکاتھون 2024 پروگرام کے لئے سی ایس آئی آر-آئی آئی سی ٹی کے ساتھ شراکت داری کی تھی ۔

****

ش ح۔ع ح ۔ف ر

Urdu No. 4590


(Release ID: 2088187) Visitor Counter : 37
Read this release in: English , Hindi