وزارت دفاع
سری لنکا – بھارت مشق - 2024 ( ایس ایل آئی این ای ایکس 24)
Posted On:
26 DEC 2024 3:38PM by PIB Delhi
بھارت اور سری لنکا کے درمیان دو طرفہ بحری مشق، ایس ایل آئی این ای ایکس 24 (سری لنکا- بھارت مشق 2024) کا انعقاد 17 سے 20 دسمبر 24 تک وشاکھاپٹنم میں مشرقی بحریہ کمان کے زیراہتمام دو مراحل میں کیا گیا۔ بندرگاہ کا مرحلہ 17 سے 18 دسمبر 24 تک اور سمندری مرحلہ 19 سے 20 دسمبر 24 تک منعقد کیا گیا۔
مشرقی بیڑے کے آئی این ایس سمترا نے ہندوستان کی طرف سے خصوصی دستے کی ٹیم کے ساتھ حصہ لیا، جب کہ سری لنکا کی بحریہ کے خصوصی دستے کی ٹیم کے ساتھ سمندر کے ساحلی علاقوں میں گشت کرنے والے جہاز ایس ایل این ایس سیورا نے حصہ لیا۔
مشق کی افتتاحی تقریب 17 دسمبر 24 کو منعقد ہوئی اور اس کے بعد بندرگاہ کا مرحلہ کا انعقاد کیا گیا، جس کے دوران شرکاء پیشہ ورانہ اور سماجی تبادلوں میں مصروف رہے۔ سمندری مرحلے کا آغاز 19 دسمبر 24 کو ہوا، جس میں دونوں بحری افواج کے خصوصی دستے کی مشترکہ مشقیں، گن فائرنگ، مواصلاتی طریقہ کار، بحری جہاز کے ساتھ ساتھ نیویگیشن ارتقاء اور ہیلی کاپٹر آپریشنز شامل تھے۔
دو طرفہ مشقوں کا ایس ایل آئی این ای ایکس سلسلہ 2005 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کے بعد سے باقاعدہ مشقیں کی جاتی رہی ہیں۔ مشق کے موجودہ ایڈیشن نے دونوں بحری ہمسایوں کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے اور ایک محفوظ اور اصول پر مبنی سمندری خطہ بنانے میں اپنا حصہ ڈالا ہے اور اس طرح خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی (ایس اے جی اے آر)کے حکومت ہند کے عزم اور وژن کو آگے بڑھایا ہے۔
***********
ش ح۔م ش۔ م ذ
(U: 4586)
(Release ID: 2088138)
Visitor Counter : 44