وزارت دفاع
دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے گڈ گورننس ڈے پر راشٹرپرب ویب سائٹ اور موبائل ایپ کا آغاز کیا
Posted On:
25 DEC 2024 2:08PM by PIB Delhi
دفاعی سکریٹری جناب راجیش کمار سنگھ نے 25 دسمبر 2024 کو سابق وزیر اعظم جناب اٹل بہاری واجپائی کے یوم پیدائش کی یاد میں ’گڈ گورننس ڈے‘ کے موقع پر راشٹرپرب ویب سائٹ کے ساتھ اس کے موبائل ایپ کا آغاز کیا۔
یہ ویب سائٹ قومی تقریبات جیسے یوم جمہوریہ، بیٹنگ ریٹریٹ کی تقریب، یوم آزادی وغیرہ، لائیو سٹریمنگ، ٹکٹوں کی خریداری، بیٹھنے کے انتظامات اور تقریبات کے روٹ میپ وغیرہ سے متعلق معلومات تک رسائی کی سہولت فراہم کرے گی۔
اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے دفاعی سکریٹری نے کہا کہ وزارت دفاع کی طرف سے تیار کردہ راشٹرپرب ویب سائٹ اور موبائل ایپ میں واقعات سے متعلق جھانکی کی تجاویز اور تاریخی اعداد و شمار کا انتظام کرنے کانظم بھی موجود ہے۔ یہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں، وزارتوں اور محکموں کو یوم جمہوریہ کی تقریب کے لیے ان کی جھانکی کو ڈیزائن اور حتمی شکل دینے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیبلاؤ مینجمنٹ پورٹل کی میزبانی کرے گا۔
ویب سائٹ اور موبائل ایپلی کیشن وزارت دفاع کے مشاورتی عمل کا نتیجہ ہے۔ ریاستوں نےجھانکی ڈیزائن ڈیٹا کے انتظام کے لیے ایک پورٹل کی تجویز پیش کی تھی۔ اسی طرح یوم جمہوریہ کے پروگرام کے ناظرین نے اپنے مشورے میں تقاریب، پریڈ، جھانکیسے متعلق معلومات رکھنے کا مشورہ دیا۔ راشٹر پرب ویب سائٹ ان سب کو شامل کرکے تیار کی گئی ہے۔
اس کیلئے ویب سائٹ
https://rashtraparv.mod.gov.in
پر رجوع کیا جاسکتا ہے اور موبائل ایپ کو گورنمنٹ ایپ اسٹور (ایم ۔سیوا) سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔
یہ پہل کھلے پن، شفافیت اور شہریوں پر مبنی حکمرانی کی طرف ایک قدم مزید آگے ہے اور گڈ گورننس ڈے پر آنجہانی جناب اٹل بہاری واجپائی کو ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔
***
(ش ح۔اص)
UR 4554
(Release ID: 2087842)
Visitor Counter : 35