مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’میڈ ان انڈیا‘ کیریئر گریڈ 5جی ایس اے کور تیار کرنے کے لیے امنتیا ٹیکنالوجیز کو ٹی ٹی ڈی ایف (ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ) اسکیم کے تحت گرانٹ سے نوازا گیا

Posted On: 24 DEC 2024 6:02PM by PIB Delhi

ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ  کی طرف سے امنتیا ٹیکنالوجیز کو اس کے پروجیکٹ "انڈیا 5جی اسٹیک کی ترقی" کے ساتھ نیکسٹ-جنریشن 3جی پی پی ریلیز 16/17 کے مطابق 'میڈ ان انڈیا 5جی ایس اے کور' پبلک اور انٹرپرائز کی تعیناتی کے لیے  یو ایس او ایف (اب "ڈیجیٹل بھارت ندھی") کی ٹیلی کام ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ فنڈ  اسکیم کے تحت فنڈنگ ​​سے نوازا گیا ہے۔

امنتیا اپنے موجودہ انٹرپرائز-گریڈ 5جی ایس اے کور پر تعمیر کرے گا، تاکہ جدید ترین 3جی پی پی معیارات کے مطابق کیریئر-گریڈ حل فراہم کیا جا سکے۔ اس پروجیکٹ کا مقصد اپ گریڈ شدہ نوڈس کے ساتھ گھریلو 5جی ایس اے کور تیار کرنا ہے۔ اپ گریڈ شدہ 5جی ایس اے کور نیٹ ورک 3جی پی پی معیارات کے مطابق ہوگا اور بڑے پیمانے پر عوامی کیریئر اور نجی انٹرپرائز کی تعیناتیوں کے لیے موزوں بہتر حفاظتی خصوصیات فراہم کرے گا۔ یہ نیٹ ورک سلائسنگ، QoS، VoNR، URLLC، اور mMTC جیسی جدید خصوصیات کو سپورٹ کرے گا جبکہ موجودہ 4G/5G نیٹ ورکس کے ساتھ ہموار انضمام کو فعال کرے گا۔ اس حل میں جیو كے كباڑ، زیادہ دستیابی، ای ایف كے فریم ورک کا استعمال کرتے ہوئے ٹریفک کی نگرانی اور خودکار اسکیلنگ جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔ علاوہ ازیں یہ تھرڈ پارٹی او ایس ایس/بی ایس ایس اور بلنگ سسٹمز کے لیے نارتھ باؤنڈ انٹرفیس فراہم کرے گا اور عام مقصد کے ہارڈویئر یا کلاؤڈ انفراسٹرکچر پر تعیناتی کو یقینی بنائے گا۔

یہ حل کلاؤڈ-اگنوسٹک بھی ہو گا جو كوبرنیٹس، اوپن اسٹیك اور اوپن سفٹ جیسے  پلیٹ فارموں  پر تعیناتی کے لیے معاون ہوگا جو اسے کیریئر، نجی، یا آن پریمیسس کلاؤڈز پر استعمال کے لیے با صلاحیت بناتا ہے۔

ایک تقریب کے دوران معاہدے پر دستخط کیے گئے جس میں ڈاکٹر راج کمار اپادھیائے، سی ای او، سی-ڈی او ٹی، ڈاکٹر پراگ اگروال، ٹی ٹی ڈی ایف کے ڈی ڈی جی، ڈی او ٹی میں، امنتیا ٹیکنالوجیز کی سی ای او محترمہ انورادھا گپتا، ڈاکٹر پنکج کمار دلیلا، سی ڈاٹ كےڈائریکٹر کے ساتھ موجود تھے۔ 

معاہدے پر دستخط کی نئی دہلی میں منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے کہا كہ "امنتیا کا یہ اقدام ہندوستان کے ٹیلی کام ایکو سسٹم کے لیے ایک بڑی كامیابی ہے۔ مقامی طور پر 5جی  ایس اے کور تیار کرنا "آتم نر بھر بھارت" کے تحت تعیناتی کے لیے ایک مقامی آپشن فراہم کرے گا۔ہم اس پروجیکٹ کی نگرانی کرنے اور ان جدت طرازیوں کی حمایت کرنے کے منتظر ہیں جو عوامی کیریئرز اور کاروباری اداروں دونوں کو فائدہ پہنچا سکتے ہیں۔"

ٹی ٹی ڈی ایف کے ڈی ڈی جی ڈاکٹر پراگ اگروال نے مزید کہا كہ "امنتیا ٹیکنالوجیز کو یہ فنڈنگ ​​سپورٹ ٹیلی کام سیکٹر میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔جدت طرازی اور خود انحصاری کو فروغ دے کر یہ اقدام ہندوستان کو 5جی ٹیکنالوجی کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

امنتیا ٹیکنالوجیز کی سی ای او انورادھا گپتا نے کہا كہ "ٹی ٹی ڈی ایف اسکیم کے تحت یہ گرانٹ حاصل کرنے پر ہمیں فخر ہے۔ ہندوستان کے اندر کیریئر گریڈ 5جی  ایس اے کور حل تیار کرنا ٹیلی کام ٹیکنالوجی میں خود انحصاری حاصل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ پروجیکٹ حکومت ہند کے آتم نر بھر بھارت ویژن کے مطابق ہے اور ہمیں 6جی جیسی آنے والے كل کی ترقی کے لیے تیار کرتے ہوئے ملک کے ٹیلی کام کے بنیادی ڈھانچے میں اضافہ کرے گا"۔

یہ پروجیکٹ بڑے پیمانے پر تعیناتیوں کے لیے ڈیزائن کردہ  محفوظ اور قابل توسیع 5جی حل فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرے گا۔اس کا مقصد دیہی اور دور دراز علاقوں تک تیز رفتار رابطے کو بڑھا کر ڈیجیٹل عدم توازن کو ختم کرنا ہے۔ "میڈ ان انڈیا" کے نقطہ نظر پر توجہ مرکوز کرنے سے یہ پروجیکٹ نیٹ ورک کی تعیناتی کے لیے لاگت کو بھی کم کرے گا اور  اس سے 5جی  ٹیکنالوجی کو وسیع پیمانے پر اپنانے کی حوصلہ افزائی ہو گی۔

******

U.No:4537

ش ح۔ع س۔س ا


(Release ID: 2087721) Visitor Counter : 11


Read this release in: English