صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ ہند کی کرسمس کے موقع پر مبارکباد
Posted On:
24 DEC 2024 6:50PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے کرسمس کے موقع پر تمام ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے پیغام میں صدر جمہوریہ نے کہا ہے کہ کرسمس کے پرمسرت موقع پر میں تمام بھارتیوں، خاص طور پر عیسائی بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں۔
اس مقدس دن کو مناتے ہوئے، آئیے ہم یسوع مسیح کے محبت اور ہم آہنگی کے پیغام کو اپنی زندگیوں میں شامل کریں۔ بھائی چارے اور سب کی بہبود کی ان کی تعلیمات ایک بہتر دنیا کی راہ ہموار کرتی ہیں۔ یہ تہوار ہمیں اتحاد اور امن کو فروغ دینے کی ترغیب دیتا ہے۔
امن کے اس موسم میں مجھے امید ہے کہ دنیا بھر میں اعتماد اور درگزر کی قوتیں مضبوط ہوں گی اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لائیں گی۔
صدر کا پیغام دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں –
***
(ش ح – ع ا)
U. No. 4534
(Release ID: 2087691)
Visitor Counter : 12