وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل سائنس ڈرامہ فیسٹیول 27 اور 28 دسمبر 2024 کو منعقد ہوگا

Posted On: 24 DEC 2024 5:54PM by PIB Delhi

نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) کے اہم پروگراموں میں سے ایک، نیشنل سائنس ڈرامہ فیسٹیول 2024 27 اور 28 دسمبر 2024 کو نیشنل سائنس سینٹر، دہلی میں شروع ہونے والا ہے۔ اس تقریب کا انعقاد پہلے بلاک، ڈسٹرکٹ اور ہندوستان کی تمام 28 ریاستوں اور 8 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقے  کی سطح پر کیا جاتا ہے۔ جس میں 40,000 سے زیادہ طلباء فعال طور پر حصہ لیتے ہیں اور تخلیقی سائنس ڈرامے کی  نمائش  ایک تفریحی اور تعلیمی فارمیٹ میں کرتے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کے تحفظ سے لے کر طبی کامیابیوں تک کے موضوعات کا احاطہ کیا جاتا  ہے۔

دو روزہ ایونٹ کا افتتاح 27 دسمبر کو صبح 9.00 بجے مہمان خصوصی ،پروفیسر اشوک چکردھر، ممتاز مصنف اور شاعر، پدم شری ایوارڈ یافتہ کے ذریعہ محترمہ ویدیتا ریڈی، آئی اے ایس، ڈائرکٹر (تعلیم)، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، حکومت دہلی کی موجودگی میں ہوگا۔ اختتامی تقریب 28 دسمبر کو صبح 11.00 بجے منعقد ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب رابن کمار داس، نامور تھیٹر ڈائریکٹر اور اداکار، سینک ڈیزائن میں قومی  ایوارڈ یافتہ اور سابق پروفیسر، نیشنل اسکول آف ڈرامہ، نئی دہلی ہوں گے۔ تقریب میں مہمان اعزازی  ڈاکٹر سچترا گپتا، نامور تھیٹر اور وائس اوور آرٹسٹ ہوں گی۔

یہ ایک  معروف حقیقت ہے کہ دلچسپ  سرگرمیوں کے ذریعے سائنس کو مختلف مضامین میں ضم کرنے سے نصابی تعلیم کو فروغ ملتا ہے۔ سائنس اور ادب کا ملاپ سوچ کو تشکیل دیتا ہے، جب کہ متنوع ذرائع ابلاغ کے ذریعے سائنسی ابلاغ ایک سائنسی ذہنیت کو فروغ دیتا ہے، غلط معلومات اور توہم پرستی کا مقابلہ کرتا ہے، اور آج کی دنیا میں باخبر شہریوں کو فروغ دیتا ہے۔"

یہ مندرجہ بالا حقیقت کے حوالے سے ہے؛ نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم (این سی ایس ایم) نے جدید آلات کو قبول کیا ہے، جس میں ڈرامہ قابل ذکر ہے۔ تھیٹر کے پیشہ ور افراد کے ساتھ تعاون کے ذریعے، اس میڈیم نے سائنس کے جوہر کو کامیابی سے پہنچایا ہے، متحرک اور انٹرایکٹو طریقوں سے سامعین کو مصروف کیا ہے۔ اس لیے توقع کی جاتی ہے کہ پچھلے ایڈیشنوں کی طرح اس سال کے میلے میں بھی باصلاحیت نوجوان طلبہ کی پرجوش شرکت، متحرک پرفارمنس اور زبردست ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔

*************

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4531


(Release ID: 2087664) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi , Tamil