محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملازمین کے سرکاری  انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) نے  خدمات مہیا کرانے کے  اپنے طریقہ کار  کو بہتر بنانے کے لیے آئی ٹی سسٹمز کو جدید بنایا

Posted On: 24 DEC 2024 12:05PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کی صدارت میں، ای ایس آئی سی اپنی طبی خدمات اور خدمات مہیا کرانے کے دیگرطریقہ کار اور آئی ٹی سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے۔ مرکزی وزیر آئی سی ٹی کی فراہمی کے طریقہ کار کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔

 

دھنونتری ایپلیکیشن کا بڑھتا ہوا استعمال

دھنونتری اسپتال اطلاعاتی نظام (ایچ آئی ایس) کو اب ای ایس آئی سی اسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں زیادہ وسیع پیمانے پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کو اپنانے میں 40فی صد اضافہ ہوا ہے، جس سے صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں کو مریضوں کی دیکھ بھال اور اسپتال کے کاموں کا بہتر انتظام کرنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ دھنونتری ماڈیول کے ساتھ انشورنس ماڈیول کا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں بہت نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ای ایس آئی سی کا دھنونتری ماڈیول اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کو اس قابل بناتا ہے کہ مریضوں کے ریکارڈ اور  سابقہ ​​کیس کی تاریخ وغیرہ  کی  بہتر دستیابی سے مریضوں کی بہتر دیکھ بھال کو یقینی بنایا جا سکے ۔ موجودہ مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک لین دین کی کل تعداد میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ستمبر 2024 کے مہینے میں دونوں ماڈیول  کا استعمال کرنے والے صارفین کی  تعداد میں 10 گنا اضافہ ہوا ہے۔  رپورٹ ہونے والے واقعات کی تعداد کم ہو کر ایک تہائی رہ گئی ہے۔ اس طرح کے واقعات کی کل تعداد 1.5 کروڑ لین دین میں  صرف 93 ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GEKV.png

اپ گریڈ شدہ آئی ٹی انفراسٹرکچر

ای ایس آئی سی نے ہارڈ ویئر، مڈل ویئر، سافٹ ویئر اور نیٹ ورک سسٹم سمیت اپنے آئی ٹی  نظام  کو جدید بنایا ہے،  تاکہ تمام ای ایس آئی سی سہولیات میں شراکت داروں کے لیے اس نظام کو تیز تر، زیادہ محفوظ اور استعمال میں آسان بنایا جا سکے۔ یہ بغیر کسی  پریشانی کے رجسٹریشن اور رقم  جمع  کرنے کو یقینی بناتا ہے، اس طرح کاروبار کرنے میں آسانی کو بھی فروغ دیتا ہے۔ ای ایس آئی سی بہتر کنیکٹوٹی، سیکورٹی ڈیٹا بیس اور سرورز کے ساتھ نئے ماحول کی طرف بڑھ رہا ہے۔ یہ منتقلی 22/12/2024 کو کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گئی ہے۔ منتقلی موجودہ سسٹم انٹیگریٹر کے ساتھ جاری آپریشنز اور دیکھ بھال کے معاہدے کا لازمی حصہ ہے جس کی کل لاگت 3 سال کے لیے 312 کروڑ روپے ہے۔

 

بہتر موبائل ایپ اور اپائنٹمنٹ سسٹم

اضافی صارف دوست تجربہ  اور  خصوصیات فراہم کرنے کے لیے ای ایس آئی سی  موبائل ایپ کو بہتر بنایا گیا ہے۔ آن لائن اپائنٹمنٹ بکنگ میں 2022 سے 2023 تک 200فی صد اضافے اور 2023 سے 2024 تک مزید 177فی صد اضافے کے ساتھ قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ان تجدید کاریوں کے ساتھ، آجر اور بیمہ شدہ کارکنان اور مستفدین تیز تر سسٹم کا تجربہ کر سکیں گے اور بغیر کسی رکاوٹ سے لطف اندوز ہوں گے۔ ای ایس آئی سی  خدمات کے ساتھ تعاملات اوراسپتالوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر  زیادہ آسانی سے  آن لائن اپائنٹمنٹ کر سکیں گے۔

اس کے آئی ٹی سسٹم کو جدید بنانے کے لیے اہم اقدامات ،صحت کی دیکھ بھال کی خدمات،کام کاج اور اس کے مستفید ہونے والوں اور شراکت داروں  کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ای ایس آئی سی کے عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔

 

************

 

ش ح۔ م د ۔ا ک م

U-No. 4515


(Release ID: 2087547) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Tamil