اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلہ سے خطاب کیا، نئے تعینات کیے گئے 71,000 سے زائد افراد کو تقرر نامے عطا کیے


14ویں روزگار میلے کے دوران اروناچل پردیش میں 258 سے زیادہ امیدواروں نے تقرر نامے حاصل کیے

مرکزی وزیر کرن رجیجو نے  اروناچل پردیش میں تقرر نامے تقسیم کیے

Posted On: 23 DEC 2024 6:24PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے روزگار میلے سے خطاب کیا اور اروناچل پردیش میں سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والے71,000 سے زیادہ نوجوانوں کو تقرر نامےعطا کیے، اس 14ویں روزگار میلے میں ایٹانگر کے کھٹنگ ہلز میں واقع آئی ٹی بی پی این ای فرنٹیئر ہیداکوارٹر میں  258 امیدواروں کو تقرر نامہ دیے گئے۔ ملک بھر سے منتخب ہونے والے نئے ملازمین حکومت کی مختلف وزارتوں اور محکموں میں شامل ہوں گے جن میں انڈو تبتی بارڈر فورس، آسام رائفلز، سنٹرل ریزرو پولیس فورس، بھارتی محکۂ ڈاک، بھارتی ریلویزاور سشستر سیما بال شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خطاب کے دوران ملک بھر میں 45 مقامات میلے سے منسلک تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ITBP(3)7VN0.jpeg

جلسے  سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ وہ کل رات دیر گئے کویت سے واپس آئے تھے، جہاں انہوں نے بھارتی نوجوانوں اور پیشہ ور افراد کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی۔ اور یہ ایک بہت ہی خوشگوار اتفاق ہے کہ واپسی کے بعد ان کا پہلا پروگرام ملک کے نوجوانوں کے ساتھ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا، ‘‘آج کا دن ملک کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے ایک نئی شروعات کا دن ہے۔ آپ کے برسوں کے خواب پورے ہوئے، برسوں کی محنت رنگ لائی ہے۔ سال  2024 کا یہ رخصت ہونے والا سال آپ کو نئی خوشیاں دے  رہا ہے۔ میں آپ سب کو اور آپ کے اہل خانہ کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ITBP(1)CNPU.jpeg

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے نئے بھرتی ہونے والے نوجوانوں کو تقررنامے دینے پر خوشی کا اظہار کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر  موصوف نے بنیادی ڈھانچہ اور مواقع پیدا کرنے کے لیے حکومت کے مضبوط عزم پر زور دیا جو نوجوانوں کو خود انحصاری حاصل کرنے کے لیے بااختیار بناتا ہے۔ جناب رجیجو نے بتایا کہ اس حکومت نے ضروری بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا ہے اور اب نوجوانوں کی باری ہے کہ وہ ایسا روزگار حاصل کریں جس سے نہ صرف ان کے خاندانوں کی مدد ہو بلکہ ان کی ذاتی ترقی اور کامیابی کی راہ بھی ہموار ہوجائے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ITBP(5)0BV9.jpeg

سرکاری ملازمتوں کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ کیریئر کی ترقی کے لیے دیگر طریقوں پر غور کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوان کاروباریوں کے ساتھ تعاون کرنے اور ان کے خوابوں کو پورا کرنے میں مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزیر موصوف کے بیان میں ایک ایسے زیادہ شمولیاتی اور مضبوط ماحولیاتی نظام کی تشکیل کے لیے حکومت کی  طرف سےجاری کوششوں پر زور دیا گیا جو نوجوانوں کے لیے حکومت اور خود روزگار کے مواقع دونوں کو فروغ دیتا ہے، اور اس طرح ملک کی اقتصادی ترقی میں تعاون کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/ITBP(4)6HCH.jpeg

پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے 25 امیدواروں کو تقررنامے عطا کیے۔ کل 258 امیدواروں نے آج تقررنامے حاصل کیےجن میں 35 خواتین بھی شامل ہیں۔

*********

 

 

 

ش ح ۔ ٖک ح۔  ت ع

U. No. 4508


(Release ID: 2087512) Visitor Counter : 8


Read this release in: English