وزارت دفاع
یوم جمہوریہ پریڈ 2025 کے دوران کارتویہ پاتھ پر 'سوارنیم بھارت: ویرات اور وکاس' کو ٹیبلکس کے ذریعے دکھایا جائے گا
Posted On:
23 DEC 2024 6:37PM by PIB Delhi
یوم جمہوریہ کی تقریبات (آر ڈی سی) کے ایک حصے کے طور پر ہر سال ریاستیں/مركزی خطے اور مرکزی حکومت کی وزارتیں/محکمے کرتویہ پتھ پر اپنی جھلکیاں دکھاتے ہیں۔ 2025 كی یوم جمہوریہ کی تقریبات میں جھانكی کا موضوع 'سورنم بھارت: وراثت اور وِكاس' رہے گا۔
اس سال کے آغاز سے وزارت دفاع کی طرف سے جھانکیوں سے متعلق مختلف پہلوؤں پر فیصلہ کرنے کے لیے ایک مشاورتی عمل اپنایا گیا ہے۔ جھانكیوں کے معیار کو بہتر بنانے پر غور کرنے کے لیے اپریل 2024 میں سینئر سرکاری سطح پر ایک میٹنگ ہوئی۔
میٹنگ کے دوران موصول ہونے والی مختلف تجاویز کو شاملِ عمل کیا گیا ہے۔ جھانكیوں کے موضوع کا فیصلہ بھی ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تجاویز کی بنیاد پر کیا گیا۔
یوم جمہوریہ کی پریڈ میں شرکت کے لیے جھانکیوں کے انتخاب کے لیے ایک اچھی طرح سے قائم کردہ نظام موجود ہے جس کے مطابق وزارت دفاع تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں/ محکموں سے تجاویز طلب کرتی ہے۔مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی وزارتوں اور محکموں سے موصولہ جھانکیوں سے متعلق تجاویز کا جائزہ ماہرین کمیٹی کی سلسلہ وار میٹنگوں میں کیا جاتا ہے، جس میں فن، ثقافت، مصوری، مجسمہ سازی، موسیقی، فن تعمیر اور کوریوگرافی وغیرہ کے شعبے کے نامور افراد شامل ہوتے ہیں۔
جھانكیاں یوم جمہوریہ پریڈ کے اہم اجزاء میں سے ایک ہیں۔ پریڈ کی مجموعی وقفے میں ان کے لیے مختص وقت کی وجہ سے ان کی شارٹ لسٹنگ ایکسپرٹ کمیٹی کرتی ہے۔
مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور وزارتوں کی طرف سے پیش کردہ جھانكیوں سے متعلق خیالات کا جائزہ لیتے ہوئے تصوراتی انفرادیت اور نیاپن جیسے کلیدی پہلو، ایک واضح، ابلاغی پیغام کے ساتھ تخلیقی اظہار، باریک بینی کے ساتھ ساتھ براہ راست کا امتزاج، ہر ٹیبلو میں وراثت اور وکاس کے درمیان شاندار توازن، رنگوں، شکلوں، ساخت جیسی تفصیلات پر خصوصی توجہ دینے كے ساتھ بہاؤ، تال میل، تناسب اور توازن اور اچھی طرح سے تشکیل شدہ جمالیاتی تجربے کو یقینی بنانے كے انتخاب کے لیے بڑے پیمانے پر غور کیا گیا۔
درج ذیل 15 ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 2025 كی یوم جمہوریہ كی تقریب کے لیے کرتویہ پتھ پر اپنی جھلکیاں دکھانے کے لیے منتخب کیا گیا ہے: آندھرا پردیش، بہار، چندی گڑھ، دادر نگر حویلی اور دمن اور دیو، گوا، گجرات، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مدھیہ پردیش، پنجاب، تریپورہ، اتراکھنڈ، اتر پردیش اور مغربی بنگال۔
علاوہ ازیں مرکزی حکومت کی 11 وزارتوں/محکموں کو بھی 2025 كی یوم جمہوریہ كی تقریب کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کرتویہ پتھ کے لیے انتخاب سے قطع نظر، لال قلعہ (26-31 جنوری 2025) میں بھارت پرو کے دوران اپنی جھانکیاں دکھانے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔
انتخاب کا پورا عمل مضبوط، منصفانہ، شفاف، صلاحیت پر مبنی اور ہر قسم کے تعصب سے پاک ہے۔ منتخب کردہ جھانكیاں ہندوستان کی متنوع تواناءیوں اور ملك كی مسلسل ترقی پذیر ثقافتی جامعیت کو شاندار مستقبل کی طرف گامزن سفر كی مظہر ہوں گی۔ عالمی ناظریں کے سامنے یہ 'سورنم بھارت - وراثت اور وکاس' کی نمائش ہوگی۔
*****
ش ح۔ع س۔ س ا
U.No:4489
(Release ID: 2087446)
Visitor Counter : 14