وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

(i) نئے جی ایس 2031، (ii) 6.92 فیصد جی ایس 2039 اور (iii) 7.09 فیصد جی ایس 2054 کی فروخت (اجراء/ ازسر نو اجراء) کے لیے نیلامی

Posted On: 23 DEC 2024 7:57PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی) نے ایک سے زائد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے پیداوار پر مبنی نیلامی کے توسط سے 10000 کروڑ روپے (برائے نام)کی مشتہر کردہ رقم  کے لیے (i)’’نئے سرکاری تمسکات2031‘‘، ایک سے زائد قیمت کے طریقہ  کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 12000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم  کے لیے (ii)’’6.92 فیصد سرکاری تمسکات 2039‘‘ اور ایک سے زائد قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے توسط سے 10000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے (iii)’’7.09 فیصد سرکاری تمسکات 2054‘‘ کی فروخت (اجراء/ ازسر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس ہر ایک مذکورہ بالا تمسکات کے بالمقابل 2000 کروڑ روپے تک کی اضافی سبسکرپشن برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ نیلامی کا اہتمام ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی میں 27 دسمبر، 2024 (بروز جمعہ) کو کیا جائے گا۔

سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کے لیے اسکیم کے مطابق تمسکات کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو مختص کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 27دسمبر2024کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سولیوشن (ای۔کوبیر) سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں ۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے اور 11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں ۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 27دسمبر 2024 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی لگانے والوں کو کو ادائیگی 30 دسمبر 2024 (بروز پیر) کو ہوگی۔

ریزرو بینک آف انڈیا کے ذریعہ جاری کردہ ’سنٹرل گورنمنٹ سکیورٹیز میں لین دین کب جاری کیا گیا‘ کے رہنما خطوط کے مطابق ’’سرکلر نمبر آر بی آئی/ 2018-19/25مورخہ 24 جولائی 2018، جس میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے، کے ذریعے جاری کردہ، ٹریڈنگ کے لیے سکیورٹیز کے لیے اہل ہوں گی۔

 

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4501


(Release ID: 2087439) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Tamil