جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
آئی آر ای ڈی اےنے 14ویں پی ایس ای ایکسی لینس ایوارڈز میں تین اعزاز حاصل کیا
Posted On:
23 DEC 2024 2:38PM by PIB Delhi
انڈین رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی لمیٹڈ (آئی آر ای ڈی اے) کو آج نئی دہلی میں انڈین چیمبر آف کامرس (آئی سی سی) کے زیر اہتمام 14 ویں پی ایس ای ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب میں تین ایوارڈز سے نوازا گیا۔ کمپنی کو ‘‘کارپوریٹ گورننس’’ اور‘‘کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری اور پائیداریت’’ کے لیے مِنی رتنا زمرے میں گولڈ ایوارڈز ملے۔ اس کے علاوہ، آئی آر ای ڈی اے نے ‘‘آپریشنل پرفارمنس ایکسی لینس’’ کے لیے سلور ایوارڈ حاصل کیا۔
یہ ایوارڈز، ڈاکٹر بھاسکر چٹرجی پبلک انٹرپرائزز محکمہ کےسابق سیکرٹری، اور وزیر اعظم کے لیے اقتصادی مشاورتی کونسل کے رکن جناب اپور کمار مشرانے پیش کیے۔ ٹیم آئی آر ای ڈی اے میں جنرل منیجر (ایچ آر) محترمہ مالا گھوش چودھری، جنرل منیجر (ایف اینڈ اے) جناب ایس کے شرما، ایڈیشنل جنرل منیجر (ایچ آر)محترمہ درےشہوار، اور دیگر حکام شامل تھے، جنہوں نے ایوارڈز وصول کیے۔
اپنے شکریے کا اظہار کرتےہوئےآئی آر ای ڈی اے کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے کہاکہ یہ ایوارڈز آئی آر ای ڈی اے کی کارپوریٹ گورننس، پائیداری، اور آپریشنل ایکسی لینس کے تئیں عزم کی تصدیق کرتے ہیں۔ یہ ہمارے عزم کو ظاہر کرتے ہیں کہ ہم بھارت کے قابل تجدید توانائی کے اہداف کو ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں۔ میں آئی آر ای ڈی اے کی ٹیم کی مسلسل کوششوں کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور انڈین چیمبر آف کامرس کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمیں یہ اعزاز دیا، جو ہمیں بھارت کی قابل تجدید توانائی کی تبدیلی میں اپنے کردار کو مزید مستحکم کرنے کی تحریک دیتا ہے۔
آئی آر ای ڈی اےکے سی ایم ڈی نے نئی اور قابل تجدید توانائی، امور صارفین اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی ؛ بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے وزیر مملکت شری پد نائیک، ایم این آر ای کے سکریٹری جناب پرشانت کمار سنگھ، وزارت کے دیگر سینئر حکام اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ان کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کیا۔
******
ش ح ۔ع ح۔ م ر
)U-No. 4465(
(Release ID: 2087263)
Visitor Counter : 19