دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے مہاتما گاندھی نریگا کے استفادہ کنندگان، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندوں، فیلڈ ورکرز اور ریاستوں، اضلاع، بلاکس اور گرام پنچایتوں کے عہدیداروں سے بات چیت کی


منریگا  اسکیم کو مزید مضبوط بنانے کے لئے دیہی ترقی کی مرکزی وزارت کے زیراہتمام غورخوض پر مبنی  کلیدی سیشن کا انعقاد

جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے مستفیدین کے لئے منریگا کو وسعت دینے پر زور دیا اور اس کے لئے مرکزی فنڈز کے مناسب استعمال کی اپیل کی

ریاستی کمشنروں سمیت منریگا کارکنان نے میٹنگ میں اپنی تجاویز پیش کیں

Posted On: 18 DEC 2024 7:13PM by PIB Delhi

دیہی ترقی کی مرکزی وزارت نے آج مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر ای جی اے) کو مزید مضبوط بنانے کے لیے دیہی ترقی اور زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ کی صدارت میں ایک‘‘ذہن سازی’’ سیشن کا انعقاد کیا۔ مرکزی وزیر جناب چوہان نے منریگا کارکنوں، سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور عہدیداروں، تقریباً 20 ریاستوں کے کمشنروں اور دیگر اہلکاروں، اضلاع، بلاکس اور گرام پنچایتوں کے عہدیداروں سے براہ راست بات چیت کی۔ اس پروگرام میں دیہی ترقی کی وزارت کے کلیدی شراکت داروں  میں وزیر مملکت جناب کملیش پاسوان اور ڈاکٹر چندر شیکھر پیمسانی، دیہی ترقی کے سکریٹری جناب شیلیش کمار سنگھ، ایڈیشنل سکریٹری جناب ٹی کے انل کمار، جوائنٹ سکریٹری محترمہ روہنی آر-بھاجی بھکرے اور وزارت کے دیگر سینئر افسران اور مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور سول سوسائٹی تنظیموں کے دیگر شراکت داروں نےذہن سازی سے متعلق اس سیشن میں شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001YZUA.jpg

نمائندوں نے مرکزی حکومت کےکلیدی منصوبے کے بارے میں اہم تجاویز پیش کیں۔ جناب  شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ منریگا ہمارے غریب بھائیوں اور بہنوں کے لیے ایک بہت اہم اسکیم ہے، اس میں مزید بہتری لانے کے لیے متعلقہ لوگوں سے رابطہ کرکے تجاویز حاصل کی جارہی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GODY.jpg

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے سیشن کے دوران کہا کہ منریگا صرف ایک اسکیم نہیں ہے بلکہ دیہی ہندوستان کے لاکھوں لوگوں کی زندگیوں میں استحکام لانے اورانہیں بااختیار بنانے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ کووڈ کے وقت میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کئے گئے منریگا جیسے اقدامات غریبوں کے لئے نعمت ثابت ہوئے ہیں۔ کارخانوں کے بند ہونے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کو منریگا کے ذریعے روزی روٹی ملی۔ مرکزی حکومت منریگا کے تحت خطیر  رقم فراہم کرتی ہے، جس کا صحیح استعمال کیا جانا چاہیے۔ جن مقاصد کے لیے یہ منصوبہ بنایا گیا ہے ان کی تکمیل ضروری ہے۔ شیوراج سنگھ نے کہا کہ جب ہم کوئی منصوبہ بناتے ہیں تو ہم صرف عہدیداروں کے ساتھ بیٹھ کر نہیں بلکہ تمام متعلقہ لوگوں سے بات چیت کرکے  بناتے ہیں، تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ مؤثر ثابت ہو۔ جب میں مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ تھا،  تب بھی کسانوں، خواتین اور دیگر طبقات کے لیے ان سے بات چیت اور تجاویز لینے کے بعد اسکیمیں بنائی گئیں۔ مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ زمین پر کام کرنے والے متعلقہ لوگوں سے بات کرکے مؤثر منصوبہ بندی کی جاسکتی ہے۔ جب تک آپ ان سے بات نہیں کریں گے، آپ کو صحیح رائے نہیں ملے گی۔ زمینی سطح پر مسائل کہاں ہیں اور کیا بہتری لائی جا سکتی ہے، کام کرنے والے اور نگرانی کرنے والے بخوبی بتا سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GEGL.jpg

مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ نے کہا کہ منریگا مستحقین کو فائدہ پہنچانے کی ایک بڑی اسکیم ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے اس میں بہتری بھی لائی گئی ہے، بہت بہتر کام ہوا ہے، لیکن پھر بھی کچھ شکایات موصول ہوئی ہیں، جنہیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ موقع ہمیں دیہی ہندوستان کی ترقی کے لیے اپنے عزم کو مضبوط کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ غوروخوض  ہمارے دیہی ہندوستان کو بااختیار بنانے اور اس اسکیم کو مزید بہتر بنانے کی سمت میں ایک بامعنی پہل ہے۔ آج کی بات چیت  اس اسکیم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے نئی تجاویز اور سمت طے کرنے کا ایک موقع ہے۔اجلاس کے دوران اجرت کی بروقت ادائیگی، باٹم اپ پلاننگ، اسکیم کے تحت حقوق اور استحقاق، ٹیکنالوجی کے استعمال، جاب کارڈ سے متعلق مسائل، کاموں کے معیار اور نگرانی اور شکایات کے ازالے کے طریقہ کار وغیرہ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مرکزی وزیر جناب  چوہان نے تمام شراکت داروں  کے گراں قدر تعاون کے لیے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیشن کا اختتام کیا۔ انہوں نے کہا کہ بحث کے دوران موصول ہونے والی تجاویز منریگا کو مزید بہتر بنانے میں کارآمد ثابت ہوں گی۔ ذہن سازی کا اجلاس 2047 تک وزیر اعظم جناب مودی کی قیادت میں ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کے ساتھ دیہی ترقی کے منصوبوں کو ہم آہنگ کرنے کی وزارت کی بڑی کوششوں کا حصہ ہے۔

اس سیشن میں کارکنان، کسانوں اور بہت سی این جی اوز سمیت اتر پردیش، گجرات، کرناٹک، اڈیشہ، ہریانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ، میگھالیہ، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، راجستھان، چھتیس گڑھ، اتراکھنڈ، ہماچل پردیش، مغربی بنگال جیسی ریاستوں کے عہدیداروں اور نمائندوں نے شرکت کی۔

کروڑوں مزدوروں کو منریگا کے ذریعے روزگار ملا ۔ اس مالی سال میں اب تک منریگا کے ذریعے ملک بھر کے تقریباً 5 کروڑ خاندانوں کے 6.7 کروڑ سے زیادہ کارکنوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ منریگا کے روزگار سے فائدہ اٹھانے والوں میں نصف سے زیادہ خواتین ہیں، جو خواتین کو بااختیار بنانے کے میدان میں ایک اہم قدم ہے۔ خواتین کے ساتھ ساتھ، منریگا نے سماج کے پسماندہ طبقات جیسے درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور دیگر پسماندہ طبقات کو فائدہ پہنچا کر مجموعی ترقی کو فروغ دیا ہے، جو ہمارے ملک کی ہمہ جہت ترقی کے لیے اہم ہے۔

منریگا کے تحت پائیدار دیہی انفراسٹرکچر کی تخلیق  کے لئے  نہ صرف روزگار فراہم کیا گیا ہے بلکہ پائیدار دیہی بنیادی ڈھانچہ بھی بنایا گیا ہے۔ اس کے تحت غریب خاندانوں اور برادریوں کے لیے بنیادی ڈھانچے، سماجی ترقی اور زراعت کے اقدامات سے متعلق مختلف پائیدار اور پیداواری اثاثہ جات تیار کئے گئےہیں، جس سے غربت کے خاتمے، سماجی شمولیت اور دیہی ترقی میں تیزی آئی ہے۔ منریگا کے تحت 9.39 کروڑ اثاثہ جات بنائے گئے ہیں اور رواں برس میں 63.4 لاکھ مختلف پائیدار اور پیداواری اثاثہ جات تیار کئے گئے ہیں۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ع ر


(Release ID: 2087219)
Read this release in: English , Hindi , Odia , Tamil