عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سوشاسن سپتہ 2024 کے ایک حصے کے طور پر ‘پرشاسن گاؤں کی اور’ - عوامی شکایات کے ازالے اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کی ملک گیر مہم 19 تا 24دسمبر 2024 تک ہندوستان کے  660 اضلاع میں منعقد کی جا رہی ہے


پرشاسن گاؤں کی اور مہم کے پہلے دن 17543 کیمپس لگائے گئے، 10,54013 عوامی شکایتوں کا ازالہ کیا گیا، 1,52,76,268 سروس ڈیلیوری درخواستیں نمٹا ئی گئیں

مدھیہ پردیش میں 8077 کیمپس، اتر پردیش میں 3011 کیمپس، راجستھان میں 2207 کیمپس، چھتیس گڑھ میں 1041 کیمپس اور بہار میں 19 دسمبر 2024 کو 982 کیمپس لگائے گئے

‘‘پرشاسن گاوں کی اور’’ مہم 2024 خدمات کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم ہوگی

Posted On: 20 DEC 2024 8:18PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم نے اچھی حکمرانی ہفتے(سوشاسن سپتہ) کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ،‘سب سےزیادہ  دل کوخوش کرنے والی بات یہ ہے کہ ‘پرشاسن گاؤں کی اور’ مہم اچھی حکمرانی ہفتے کا ایک اہم جزو بنی ہوئی ہے۔ ‘پرشاسن گاؤں کی اور’ صرف ایک نعرہ نہیں ہے، بلکہ یہ ایک تبدیلی کی کوشش ہے ،جس کا مقصد دیہی عوام تک مؤثر حکمرانی کو پہنچانا ہے۔یہ زمینی سطح پر جمہوریت  کی جڑوںکا اصل جز ہے، جہاں ترقی لوگوں تک پہنچتی ہے۔ محکمہ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات، دسمبر19 سے 24 دسمبر، 2024 کو ہونے والی ملک گیر ‘پرشاسن گاؤں کی اور 2024’مہم کو ہم آہنگ کرنے والا نوڈل محکمہ ہے۔

19 دسمبر 2024 کو پرشاسن گاؤں کی اور مہم کی سرگرمیاں 660 اضلاع میں منعقد ہوئیں، 18,543 کیمپس تحصیل/پنچایت ہیڈکوارٹرز پر لگائے گئے، 1,52,76,268 سروس ڈلیوری درخواستوں کا تصفیہ کیا گیا اور 10,54,013 عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

اس اقدام کے تحت، ایک خصوصی پورٹل، https://darpgapps.nic.in/GGW24، 10 دسمبر 2024 سےفعال کر دیا گیا ہے۔ مہم کے پہلے دن یعنی 19.12.2024 کو ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں/اضلاع کی شرکت کا ڈیٹا مندرجہ ذیل ہے:

نمبر شمار.

مخصوص فیلڈ

19.12.2024  موصول ہونے والا ڈیٹا

1

کل لاگ ان اضلاع

660

2

کیمپوں کی کل تعداد

18543

3

عوامی شکایات کا ازالہ

10,54,013

4

سروس ڈیلیوری کے تحت درخواستیں نمٹائیں گئیں

1,52,76,268

5

گڈ گورننس پریکٹس کی اطلاع دی گئی

570

6

عوامی شکایات کی کامیابی کی کہانی

213

9

وژن ڈاکومنٹ ڈسٹرکٹ @ 100

10

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

انیس (19)دسمبر 2024 کو مدھیہ پردیش میں 8077 کیمپس، اتر پردیش میں 3011 کیمپس، راجستھان میں 2207 کیمپس، چھتیس گڑھ میں 1041 کیمپس اور بہار میں 982 کیمپس لگائے گئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P2XV.jpg

‘پرشاسن گاؤں کی اور’ مہم 19 دسمبر سے 24 دسمبر 2024 تک جاری رہے گی۔ 23 دسمبر 2024 کو ایک ضلعی سطح کی تشہیر ورکشاپ منعقد کی جائے گی، جس میں ضلعی انتظامیہ کی 3 اچھے حکمرانی کی پریکٹسز/اقدامات اور سروس ڈلیوری میں بہتری پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ مہم تمام شمال مشرقی ریاستوں بشمول آسام، منی پور، تریپورہ، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ، سکم اور اروناچل پردیش میں چلائی جا رہی ہے۔ یہ مہم مرکز کے زیر انتظام سبھی علاقوں جموں و کشمیر، لداخ، انڈمان و نکوبار، لکشدیپ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو میں بھی چلائی جا رہی ہے۔

‘پرشاسن گاؤں کی اورے مہم 2024’ خدمات کی ڈور اسٹیپ ڈیلیوری (گھر گھر خدمات )اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے ہندوستان کی سب سے بڑی مہم ہوگی۔

*********

ش ح-م ع ن

U No.4450


(Release ID: 2087156) Visitor Counter : 45
Read this release in: English , हिन्दी