عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں بجلی اور رابطے کے پروجیکٹوں کو تیزی سے مکمل کرنے کی اپیل کی


جموں و کشمیر 8000 میگاواٹ کی تخمینہ پیداواری صلاحیت کے ساتھ شمالی بھارت کے سب سے بڑے بجلی مرکز کے طور پر ابھرے گا: ڈاکٹر سنگھ

مرکزی وزیر نے ضلع میں جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے دشا میٹنگ کی صدارت کی

Posted On: 21 DEC 2024 8:15PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر مملکت برائے سائنس و ٹکنالوجی، وزیر مملکت برائے ارتھ سائنسز، وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او، محکمہ جوہری توانائی، محکمہ خلائی، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج جاری ہائیڈل پاور پروجیکٹوں کی رفتار کو مہمیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پلانٹس کی تکمیل کے بعد ان پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی 8000 میگاواٹ تک پہنچ جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کی اس بڑی صلاحیت کے ساتھ جموں و کشمیر شمالی بھارت کا سب سے بڑا پاور ہب بن جائے گا۔ ڈاکٹر سنگھ یہاں ڈپٹی کمشنر راکیش کمار شوان کی قیادت میں پوری ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں مقامی ایم ایل اے اور پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔

مرکزی وزیر نے نیشنل ہائیڈرو پاور کارپوریشن لمیٹڈ (این ایچ پی سی) پر زور دیا کہ وہ مقامی غیر ہنر مند مزدوروں کی استعداد کار میں اضافہ کرے تاکہ مخصوص مہارت اور خصوصی تربیت کی ضرورت والے پروجیکٹوں کے لیے ان کی ملازمت میں اضافہ کیا جاسکے۔

ضلع میں رابطہ کاری کو فروغ دینے کے مقصد سے پروجیکٹوں کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے خاص طور پر ادے دیش کا عام شہری (اڑان) کے تحت ضلع میں ایک مکمل ہوائی پٹی کی تعمیر میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا۔ اس سہولت کا مقصد مشکل علاقوں میں رہنے والی آبادی کے لیے رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کوششوں کو ہم آہنگ کیا جانا چاہیے تاکہ ہوائی پٹی کو دن کی روشنی نظر آئے۔

پردھان منتری گرام سڑک یوجنا (پی ایم جی ایس وائی) اور جل جیون مشن کے تحت کاموں کی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے مرکزی وزیر نے زور دیا کہ آر اینڈ بی سمیت متعلقہ محکموں کو منصوبوں کی تیز رفتار اور بہتر تکمیل کے لیے عوامی نمائندوں کے ساتھ قریبی تعاون سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مواصلاتی خلا کو پر کرنے پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کو عہدیداروں کے ذریعہ کیے گئے فیلڈ دوروں کے دوران پی آر آئی کے ساتھ معلومات کے تبادلے کے لیے ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کاموں کے موثر نفاذ کے لیے عہدیداروں کے ذریعہ پی آر آئی کے نمائندوں کی رائے لی جانی چاہیے۔

آلودگی اور زمین کے انحطاط کی وجہ سے عام شہریوں کی صحت پر کچھ بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے منفی اثرات کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے ہدایت دی کہ ان پروجیکٹوں کے لیے دی گئی ماحولیاتی منظوری کے سلسلے میں ایک متحرک مشق کرنے کا انتظام کیا جانا چاہیے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جانا چاہیے کہ ماحول یات اور صحت عامہ کے تحفظ کے لیے بہترین طریقوں کو اپنایا جائے۔

(مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے جموں و کشمیر کے کشتواڑ میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لیے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ڈی ایس اے ایس اے) کا اجلاس منعقد کیا۔)

ڈاکٹر سنگھ نے ڈاکٹروں اور اساتذہ جیسے کچھ سرکاری ملازمین کے مناسب طور طریقہ پر عمل کیے بغیر اپنی نوکری چھوڑنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک یکساں پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے جس کے تحت اگر یہ سرکاری ملازمین اپنے عہدوں سے دستبردار ہوتے ہیں تو انھیں شہریوں کو تکلیف پہنچانے کے لیے حکومت کو بھاری معاوضہ فراہم کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجوزہ پالیسی وقت کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں عملے کی کمی سے پیدا ہونے والے تمام محکموں میں بحران سے بچا جا سکے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ لیوینڈر، آیوشمان بھارت اسکیم اور پی ایم سوریہ گھر مٹھ بجلی یوجنا کے فوائد کو اجاگر کرتے ہوئے بڑے پیمانے پر بیداری کیمپ منعقد کریں۔ اسی طرح انھوں نے مقامی نوجوانوں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کو فروغ دینے کے لیے سنسد کھیل کود  اسپردھا کو فروغ دینے پر زور دیا اور زیرہ اور زعفران جیسی مقامی مصنوعات کی برانڈنگ پر بھی زور دیا۔ انھوں نے بتایا کہ کشتواڑ میں جلد ہی ایک زعفران پارک تعمیر کیا جائے گا اور مرکزی وزیر زراعت اور کسان اس کا افتتاح کریں گے۔ ڈاکٹر سنگھ نے ضلع کے پاڈر علاقے کی کانوں میں دریافت ہونے والے دنیا کے بہترین نیلم کی مزید تلاش پر بھی زور دیا تاکہ اضافی آمدنی پیدا کی جاسکے اور مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کے زیادہ مواقع پیدا کیے جاسکیں۔

کشتواڑ کے منی سکریٹریٹ میں منعقدہ آج کی دشا  میٹنگ میں ایم ایل اے پدر ناگ سینی اور قائد حزب اختلاف جناب سنیل شرما، چیئرپرسن محترمہ پوجا ٹھاکر، کشتواڑ کی ایم ایل اے محترمہ شگن پریہار، کشتواڑ کے ڈپٹی کمشنر جناب راجیش کمار شوان، جناب جاوید اقبال، ڈی ڈی سی ممبران، دیشا کمیٹی کے نامزد ممبران کے علاوہ مختلف محکموں کے ضلعی اور سیکٹرل افسران نے شرکت کی۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 4419

 


(Release ID: 2086903) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi