بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے دی انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کے حصول کی منظوری دی
Posted On:
20 DEC 2024 9:26PM by PIB Delhi
کمپٹیشن کمیشن آف انڈیا (سی سی آئی) نے الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے دی انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ کے حصول کو منظوری دے دی ہے۔
مجوزہ امتزاج الٹرا ٹیک سیمنٹ لمیٹڈ کے (الٹرا ٹیک/ایکوائرر) کے (i) انڈیا سیمنٹ لمیٹڈ (انڈیا سیمنٹ/ٹارگٹ) کے ادا شدہ ایکویٹی حصص کیپٹل کا 32.72فیصد انڈیا سیمنٹ کے پروموٹر گروپ کے پروموٹرز اور ممبران سے اور سری شاردھا لاجسٹک پرائیویٹ لمیٹڈ سےحصول کا تصور کرتا ہے اور (ii)کھلی پیشکش کے ذریعے انڈیا سیمنٹ کے ادا شدہ ایکویٹی شیئر کیپیٹل کا 26فیصد تک۔
الٹراٹیک بھارت میں ایک عوامی فہرست میں شامل کمپنی ہے اور بھارت میں گرے سیمنٹ، سفید سیمنٹ، ریڈی مکس کنکریٹ، کلینکر اور عمارتی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کے کاروبار میں مصروف ہے۔ الٹرا ٹیک ہندوستان میں تعمیراتی حل فراہم کرنے میں بھی مصروف ہے۔ الٹرا ٹیک گراسم انڈسٹریز لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ ہے، جو ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے۔
انڈیا سیمنٹس انڈیا میں ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہے اور بنیادی اور غیر بنیادی دونوں کاروبار چلاتی ہے۔ انڈیا سیمنٹ کا بنیادی کاروبار گرے سیمنٹ اور ریڈی مکس کنکریٹ کی تیاری اور فروخت ہے۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں آئے گا۔
*********
ش ح ۔ ٖا ک۔ ت ع
U. No.4415
(Release ID: 2086857)
Visitor Counter : 3