بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

الیکٹرک بیٹریوں کوتیار کرنے کے لیے سبسڈی

Posted On: 20 DEC 2024 5:30PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) ‘نیشنل پروگرام آن ایڈوانسڈ کیمسٹری سیل (اے سی سی) بیٹری اسٹوریج’ کے نام سے پیداوارسے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کا انتظام کرتی ہے ۔اس اسکیم کے تحت ، 2 سال کی تیارے کےمرحلے کے بعد 5 سال کی مدت کے لیے 50 جی ڈبلیو ایچ کی صلاحیت کے لیے کل اخراجات 18,100 کروڑ روپے ہیں ۔مختص فنڈز کی ترسیل مائل اسٹون-1 کو حاصل کرنے کے بعد شروع ہو گی۔ مستفید ہونے والی کمپنیوں کو اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ وہ مقررہ تاریخ سے 2 سال کے اندر اپنی عہد کی گئی گنجائش کے ہر گیگا واٹ گھنٹے پر 225 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری حاصل کریں اور ساتھ ہی مقررہ تاریخ سے 2 سال کے اندر (مدر یونٹ کی سطح پر) کم از کم 25فیصد ویلیو ایڈیشن کی تکمیل کریں، یعنی مائل اسٹون-1 اور اسے 5 سال کے اندر 60فیصد ویلیو ایڈیشن تک پہنچائیں، یعنی مائل اسٹون-2اسکیم کی تفصیلات کے لیے یہاں ملاحظہ کریں:

 https://heaviindustries.gov.in/pli-sme-national-programme-advanced-chemistry-cell-acc-battery-storege

پی ایل آئی-اے سی سی اسکیم میں ایک ایسی سرمایہ کاری کا تصور کیا گیا ہے جو گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گی اور ملک میں ایک مکمل گھریلو سپلائی سلسلے کی ترقی کے ساتھ الیکٹرک گاڑیاں اور اسٹیشنری اسٹوریج دونوں کے لیے بیٹری اسٹوریج کی مانگ پیدا کرنے میں سہولت فراہم کرے گی ۔اس اسکیم سے الیکٹرک گاڑیوں کو اپنانے میں تیزی آئے گی اور اس طرح اس پروگرام کی مدت کے دوران تیل کے درآمدی اخراجات کی بچت ہوگی اور قومی گرڈ کی سطح پر قابل تجدید توانائی کے حصے میں اضافہ ہوگا۔

یہ معلومات بھاری صنعتوں اور فولاد کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینیواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔

*********************************

UR-4374

(ش ح۔ ش ب۔ ص ج)


(Release ID: 2086570) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi