بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سمرتھ ادیوگ بھارت 4.0

Posted On: 20 DEC 2024 5:31PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) نے "انڈین کیپٹل گڈس سیکٹر میں مسابقت کو بڑھانے" کی اسکیم کے تحت 4 اسمارٹ ایڈوانسڈ مینوفیکچرنگ اینڈ ریپڈ ٹرانسفارمیشن ہب (سمرتھ) مراکز قائم کیے ہیں یعنی:

نمبر شمار

سمرتھ مرکز

ریاست

1.

آئی آئی ٹی ڈی –اے آئی اے فاؤنڈیشن برائے اسمارٹ مینوفیکچرنگ، آئی آئی ٹی  دہلی

دہلی

2.

مرکز برائے صنعت 4.0 (سی 4 آئی 4) لیب، پونے

مہاراشٹر

3.

آئی-4.0 انڈیا @ آئی آئی ایس سی، بنگلورو

کرناٹک

4.

اسمارٹ مینوفیکچرنگ ڈیمو اینڈ ڈیولپمنٹ سیل، سی ایم ٹی آئی، بنگلور

کرناٹک

مزید برآں، مرکز برائے صنعت 4.0 (سی 4 آئی 4) لیب پونے، مہاراشٹر کے ذریعہ پورے ہندوستان میں قائم کیے جانے والے حب اور اسپوک ماڈل کے تحت 10 کلسٹر انڈسٹری 4.0 تجربہ مراکز کی منظوری دی گئی ہے۔

یہ سمرتھ مراکز صنعت 4.0 پر بیداری کے سیمینارز/ورکشاپ اور علم کے اشتراک کی تقریبات کا انعقاد کرکے صنعت 4.0 ٹیکنالوجیز میں افرادی قوت کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں جن کا مقصد  صنعت 4.0 کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطر  صنعتوں کی  تربیت دینا اور کنسلٹنسی فراہم کرنا (جیسے کہ آئی او ٹی ہارڈ ویئر، سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ، ڈیٹا اینالیٹکس) اور ایم ایس ایم ایز سمیت اسٹارٹ اپس کو انکیوبیشن سپورٹ فراہم کرنا ہے۔

یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواسا ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ ا ک۔ رب

U. No. 4375

 


(Release ID: 2086561) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi