ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے نئی دہلی میں ماحولیاتی تخلیق اور اختراعی ہیکاتھون کی قومی سطح کی نمائش کا اہتمام کیا
Posted On:
17 DEC 2024 6:01PM by PIB Delhi
ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت نے آج نیو دہلی کے این ڈی ایم سی کنونشن سینٹر میں "ایکو-کری ایٹوٹی اینڈ انوویشن ہیکاتھون: نیشنل لیول شوکیس" کا انعقاد کیا۔ یہ منفرد پہل وزیراعظم کے مشن "لائف" (لائفسٹائل فار انوائرنمنٹ) مہم سے ہم آہنگ ہے، جو پائیدار اور سوچ سمجھ کر زندگی گزارنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ ہیکاتھون 5 جون 2024 کو کوڈ میترا پلیٹ فارم پر پی جام فاؤنڈیشن کی جانب سے ایمیزون فیوچر انجینئر کے تعاون سے اور وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ماحولیات کی تعلیم کے پروگرام (ای ای پی) کے تحت شروع کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد نوجوان ذہنوں کو مقامی ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے تخلیقی طور پر ٹیکنالوجی اور اختراع کے ذریعے کام کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ اس پہل نے بھارت بھر کے طلباء کو ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے اپنے آئیڈیاز پیش کرنے کا ایک پلیٹ فارم فراہم کیا۔

اس پہل میں حصہ لیتے ہوئے طلباء نے تعلیمی ویڈیوز دیکھی، انٹرایکٹو پزلز حل کیے اور اپنے انوکھے خیالات پیش کیے تاکہ ماحولیاتی مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے۔ ہیکاتھون میں شاندار شرکت ہوئی، جس میں 411,711 افراد نے حصہ لیا اور 190,033 آئیڈیاز جمع کرائے۔ یہ شرکت بھارت کے 14 ریاستوں سے ہوئی، جن میں پنجاب، تمل نادو، تلنگانہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ، مہاراشٹر، گجرات، راجستھان، مدھیہ پردیش، اڑیسہ، ہریانہ، چھتیس گڑھ اور دہلی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ شرکت پنجاب سے ہوئی، خاص طور پر سنگرور، پٹیالہ، لدھیانہ اور امرتسر اضلاع سے۔ دیگر بہترین کارکردگی دکھانے والی ریاستیں/یونین ٹریٹریز تلنگانہ، جموں و کشمیر، جھارکھنڈ اور مدھیہ پردیش تھیں۔

ہیکاتھون میں پانچ بہترین طالب علموں کے آئیڈیاز کا اعلان کیا گیا اور انہیں اعزاز سے نوازا گیا، ساتھ ہی پانچ بہترین اساتذہ اور پانچ ریاستی سطح کے نوڈل ایجنسیوں کو بھی اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے طلباء کو تحریک دینے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے پر ایوارڈز دیے گئے۔ اس اعزازی تقریب میں محترمہ لیہنہ نندن، سیکرٹری اور جناب تنمے کمار، اسپیشل سیکرٹری وزارتِ ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی نے شرکت کی۔


تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نے مشن "لائف" کی اہمیت پر زور دیا اور بتایا کہ کس طرح یہ مہم بھارت کو عالمی سطح پر ماحولیاتی آگاہی اور تحفظ کے اقدامات میں قائدانہ کردار ادا کرنے کی طرف لے جا رہی ہے۔ خصوصی سیکرٹری نے شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے وسائل کے سوچ سمجھ کر استعمال کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہمیں غیر ضروری اور فضول خرچی کے بجائے آگاهانہ وسائل کا استعمال کرنا چاہیے۔ انہوں نے محکمہ اسکول ایجوکیشن اینڈ لٹریسی کی طرف سے ایکو کلبوں کا نام مشن لائیف ای ایکو کلب رکھنے کی کوششوں کو سراہا۔
آخری شوکیس میں 35 تخلیقی منصوبے پیش کیے گئے، جن کا انتخاب ہیکاتھون میں موصول ہونے والی درخواستوں میں سے کیا گیا تھا۔ یہ منصوبے طلباء کی ذہانت اور عزم کی نشاندہی کرتے ہیں جو انہوں نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے دکھایا۔ ہیکاتھون میں طلباء کی وسیع پیمانے پر شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ماحولیاتی تعلیم میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور ٹیکنالوجی کا استعمال بھارت میں پائیدار مستقبل کے لیے اہمیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔
***********
(ش ح۔اس ک۔ق ر)
U:4368
(Release ID: 2086528)