وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

سابق فوجیوں کے لیے پنشن اور ملازمت کے مواقع

Posted On: 20 DEC 2024 3:17PM by PIB Delhi

حکومت سابق فوجیوں (ای ایس ایم) کو ون رینک ون پنشن (او آر او پی) کے تحت مناسب پنشن فراہم کر رہی ہے اور او آر او پی پر نظر ثانی ہر پانچ سال بعد کی جا رہی ہے۔ مزید یہ کہ حکومت کی جانب سے سابق فوجیوں کو سرکاری اداروں، پبلک سیکٹر انڈر ٹیکنگ، کارپوریٹ ہاؤسز، پرائیویٹ سیکٹر، سنٹرل پیرا- ملٹری فورسز وغیرہ میں ای ایس ایم کی ملازمت کے لیے ان کی درخواست کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے مختلف ری سیٹلمنٹ/ہنر مندی کے تربیتی کورسز، روزگار اور خود روزگار کی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں۔

ملک میں سابق فوجیوں کی کل آبادی؛ ریاستی/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لحاظ  سے تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

31 دسمبر  2023 تک سابق فوجیوں کی مردم شماری کا ڈیٹا

نمبر شمار

ریاستیں /مرکز کے زیر انتظام علاقے

آرمی

بحریہ

فضائیہ

کل

1.

آندھرا  پردیش

63,574

6,665

7,673

77,912

2.

اروناچل پردیش

980

5

1

986

3.

آسام

38,316

914

2,732

41,962

4.

بہار

100,849

15,746

16,931

133,526

5.

چھتیس گڑھ

6,746

334

411

7,491

6.

گوا

1,113

1,030

202

2,345

7.

گجرات

27,315

1,141

5,019

33,475

8.

ہریانہ

154,153

9,258

12,226

175,637

9.

ہماچل پردیش

121,637

4,343

2,596

128,576

10.

جھارکھنڈ

25,680

1,666

2,747

30,093

11.

کرناٹک

78,579

3,089

12,335

94,003

12.

کیرالہ

143,296

14,506

23,734

181,536

13.

مدھیہ پردیش

53,344

1,566

2,118

57,028

14.

مہاراشٹر

167,788

15,533

13,166

196,487

15.

منی پور

8,397

150

197

8,744

16.

میگھالیہ

2,830

56

86

2,972

17.

میزورم

5,394

51

61

5,506

18.

ناگالینڈ

3,221

45

24

3,290

19.

اوڈیشہ

40,067

4,383

7,887

52,337

20.

پنجاب

335,328

9,767

14,369

359,464

21.

راجستھان

193,825

8,264

7,434

209,523

22.

سکم

1,000

63

12

1,075

23.

تمل ناڈو

104,533

4,015

11,975

120,523

24.

تلنگانہ

19,455

1,532

7,213

28,200

25.

تریپورہ

2,357

43

128

2,528

26.

اتر پردیش

349,880

29,534

41,731

421,145

27.

اتراکھنڈ

132,576

3,470

3,315

139,361

28.

مغربی بنگال

83,542

5,906

14,745

104,193

29.

انڈمان اور نکوبار(یو ٹی)

803

178

100

1,081

30.

چندی گڑھ

6,189

458

2,513

9,160

31.

دہلی(یو ٹی)

46,831

5,748

10,766

63,345

32.

جموں و کشمیر(یو ٹی)

74,940

789

895

76,624

33.

لیہہ اور لداخ(یو ٹی)

6,313

11

30

6,354

34.

پانڈیچیری(یو ٹی)

1,864

134

471

2,469

 

کل

2,402,715

150,393

225,843

2,77,8951

حکومت کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) اور فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف آئی سی سی آئی) کی شراکت سے اور تینوں سروس ہیڈ کوارٹرز کے تعاون سے پورے ہندوستان  میں سابق فوجیوں کے لیے جاب میلوں کا اہتمام کرتی ہے۔ یہ آجر اور ممکنہ امیدوار کے درمیان براہ راست انٹرفیس پیش کرتی ہے جس میں کارپوریٹ سیکٹر کے ذریعہ موقع پر مہارت کا ٹیسٹ، انٹرویو اور ملازمت شامل ہے۔

مزید برآں، سینٹرل پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز (سی پی ایس یوز) اور پبلک سیکٹر بینکوں میں سابق فوجیوں کے لیے گروپ ‘سی’  میں 14.5 فیصد اور گروپ ‘ڈی’  میں 24.5فیصد آسامیوں کا ریزرویشن ہے۔ اس میں معذور سابق فوجیوں اور کارروائی میں ہلاک ہونے والے فوج کے اہلکاروں کے منحصیر ین کے لیے 4.5 فیصد آسامیاں شامل ہیں۔ تاہم، خالی آسامیوں کو پُر کرنے کی ذمہ داری متعلقہ محکموں، بینکوں اور پی ایس یوز کی بھرتی ایجنسیوں پر ہے۔

یہ جانکاری رکشا راجیہ منتری جناب سنجے سیٹھ نے آج لوک سبھا میں جناب تھیرو ڈی ایم کیتھر آنند کے تحریری جواب میں دی۔

******

ش ح۔ ا ک۔ رب

U. No. 4361


(Release ID: 2086489) Visitor Counter : 10


Read this release in: English , Hindi , Tamil