خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خوراک کی ڈبہ بندی اور پیکیجنگ مشینری کی کمپنیوں کے ساتھ گول میز بات چیت

Posted On: 20 DEC 2024 12:26PM by PIB Delhi

خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) کے سکریٹری ڈاکٹر سبرت گپتا نے 19 دسمبر 2024 کو نئی دہلی کے وگیان بھون انیکسی میں خوراک کی ڈبہ بندی اور پیکیجنگ مشینری کے شعبے کے کاروباری رہنماؤں کے ساتھ ایک گول میز بات چیت کی صدارت کی۔صنعت کی بات چیت نے امکانات پر تبادلہ خیال کرنے اور عملی حل کی نشاندہی کرنے کے لیے ایک قابل قدر فورم فراہم کیا جس کا مقصد ترقی کو فروغ دینا اور اس طبقہ کی عالمی مسابقت کو بڑھانا ہے۔

اپنے افتتاحی کلمات میں، خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کے سکریٹری نے بھارت کی خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعت کی ترقی اور اسے جدید طرز پر ڈھالنے کے سلسلے  کو آگے بڑھانے میں آلات اور مشینری کے شعبے کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے، بھارتی ساختہ مشینری کی عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانے اور اس طبقہ کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے شراکت داروں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بات چیت میں بھارت میں بڑے اور چھوٹے دونوں صنعت کاروں کی مدد کرنے کے لیے اہم مواقع، معیاری خام مواد کی دستیابی، انضباطی ضروریات وغیرہ پر زور دیا گیا۔

صنعت کے نمائندوں نے خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں سے متعلق وزارت میں ایک باضابطہ طریقہ کار کی ضرورت پر بھی روشنی ڈالی تاکہ سرمایہ کاری کو راغب کرنے، معیارات تیار کرنے، ٹیکنالوجی کی منتقلی میں سہولت فراہم کرنے، مقامی طور پر تیار کردہ مشینری کو اپنانے اورتحقیق و ترقی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جا سکے۔

ایف پی آئی کےسیکریٹری نے صنعت کی تشویش کو دور کرنے اور پیشرفت کو آگے بڑھانے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء کی حوصلہ افزائی کی گئی کہ وہ انویسٹ انڈیا کے ساتھ تعاون کریں اور زیر بحث چیلنجوں سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے قابل عمل حکمت عملی تیار کرنے میں مدد کے لیے تفصیلی نمائندگی جمع کرائیں۔

*********

 

ش ح ۔ ٖک ح۔  ت ع

U. No.4347


(Release ID: 2086404) Visitor Counter : 15


Read this release in: Hindi , English , Tamil