جل شکتی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جل جیون مشن نے مائی گو‘ہر گھر جل(ایچ جی جے) کوئز مقابلے کے فاتحین کے لیے انعامی رقم کی تقسیم شروع کی


جل شکتی کی  وزارت نے ایچ جی جے کوئز  فاتحین میں سے  ہر ایک کو 2,000 روپے کی انعامی رقم جاری کی

Posted On: 19 DEC 2024 5:58PM by PIB Delhi

جل شکتی کی وزارت ،پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے (ڈی ڈی ڈبلیو ایس) کے تحت نیشنل جل جیون مشن نے مائی گو پورٹل پر منعقد ہونے والا  ‘ہر گھر جل کوئز: جل کا گیان اب ہوا آسان مقابلہ’ کے فاتحین کو انعامی رقم کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا ہے۔ یہ اقدام جل جیون مشن (جے جے ایم) کی جاری کوششوں کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک کے دیہی علاقوں میں ہر گھر میں صاف پینے کے پانی کی فراہمی کی اہمیت کے بارے میں عوامی آگاہی بڑھانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019X47.jpg

مائی گور پورٹل پر منعقدہ ان کوئز مقابلوں میں ملک بھر سے عوام کی زبردست شرکت دیکھنے کو ملی، جس سے جل جیون مشن کے بارے میں عوامی دلچسپی اور عزم کا اظہار ہوا۔ خاص طور پر ‘ہر گھر جل’ کوئز مقابلے میں 50,000 سے زیادہ افراد نے حصہ لیا، جس سے لوگوں میں پانی کی بچت اور صفائی کے بارے میں آگاہی میں اضافہ ہوا۔

انتخاب  کے عمل کے بعد، 7 جون 2024 کو 1,500 فاتحین کی فہرست مائی گو پلیٹ فارم پر شائع کی گئی تھی، جو کہ اس لنک blog.mygov.in/winner-announcement-for-har-ghar-jal-quiz-jal-ka-gyan-ab-hua-aasan/. پر  کلک کرکے دیکھی جا سکتی ہے۔ انعامی رقم کی تقسیم کے لیے ڈی ڈی ڈبلیو ایس نے ایک مخصوص پورٹل تیار کیا ہے تاکہ فاتحین کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں اور رقم کی آن لائن منتقلی کی جا سکے۔ اس وقت تک جن فاتحین نے اپنی تفصیلات فراہم کر دی ہیں، محکمہ نے انہیں 2,000 روپے کی انعامی رقم جاری کر دی ہے۔ باقی فاتحین  سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 31 دسمبر 2024 تک اپنے بینک کی تفصیلات اس پورٹل https://ejalshakti.gov.in/Quizcپر جمع کرائیں۔اس عمل سے تمام شرکاء کے لیے انعامی رقم کی تقسیم کے عمل کو آسان اور موثر بنایا جائے گا۔ اس کے بعد پورٹل بند کر دیا جائے گا۔

پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کے محکمے کے سیکریٹری نے شرکاء کے جوش و جذبے کی تعریف کی اور حکومت کے پانی بچانے کی کوششوں میں عوامی شمولیت بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نیشنل جل جیون مشن، ڈی ڈی ڈبلیو ایس، جل شکتی کی وزارت  اور مائی گو نے تمام شرکاء کو مبارکباد اور شکریہ  ادا  کہ وہ  اسی طرح مائی گو کی آئندہ سرگرمیوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے۔

 اہم لنک:

 اعلان کردہ فاتحین کا پیج: blog.mygov.in/winner-announcement-for-har-ghar-jal-quiz-jal-ka-gyan-ab-hua-aasan/

 فاتحین کی فہرست: mygov_171083745652120861.pdf

 جل جیون مشن ویب سائٹ: https://jaljeevanmission.gov.in/

*******

ش ح۔ ع ح۔م ذ

 (U: 4337)


(Release ID: 2086343) Visitor Counter : 41


Read this release in: English , Hindi , Tamil