مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

گرین فیلڈ شہروں کا انتخاب

Posted On: 19 DEC 2024 5:31PM by PIB Delhi

پندرھویں مالیاتی کمیشن (15ویں ایف سی) نے آٹھ نئے شہروں کی شمولیت کے لیے کارکردگی پر مبنی چیلنج فنڈ کے طور پر 8,000 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔ اس فنڈ کے ذریعے ایک ریاست میں صرف ایک نیا شہر ہو سکتا ہے۔

15ویں ایف سی کی سفارشات کے مطابق، وزارت نے نئے شہروں کی شمولیت کے لیے بولی کے پیرامیٹروں کو حتمی شکل دینے کے لیے ایک ماہر کمیٹی (EC) تشکیل دی ہے۔ کمیٹی نے کم از کم اہلیت کی شرائط اور بولی کے پیرامیٹروں کو حتمی شکل دی اور تمام ریاستوں کو ایک درخواست برائے تجویز (RfP) بھیجی گئی۔ وزارت کو آخری تاریخ تک 21 ریاستوں سے 26 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔ شمال مشرقی ریاستوں سے قابلیت پر مبنی تجاویز کی عدم وصولی کی وجہ سے ان ریاستوں سے تازہ/ نظر ثانی شدہ تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ نتیجتاً 23 ریاستوں سے کل 28 تجاویز موصول ہوئی ہیں۔

تمام تجاویز معائنہ/ جانچ پڑتال کے لیے مجاز سطح پر ہیں۔

شمال مشرقی (این ای)/پہاڑی ریاستوں کی جانب سے نئے شہر کے قیام کے لیے تجاویز کو تقویت دینے کے لیے، مجوزہ شہروں کا ترجیحی سائز 25 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ دیگر تمام ریاستوں کے لیے مجوزہ شہروں کا ترجیحی سائز 50 ہیکٹر سے زیادہ ہے۔ این ای اور پہاڑی ریاستوں میں نئے شہر کی متوقع آبادی کم از کم 25,000 ہے۔ دیگر تمام ریاستوں کے لیے، تخمینہ شدہ آبادی 1,00,000 ہے۔

اس کے علاوہ این ای/پہاڑی ریاستوں میں چھوٹی شہری آبادی کو دیکھتے ہوئے، ایک شہر کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے وزیر مملکت جناب ٹوکھن ساہو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب یہ معلومات دی۔

*****

ش ح۔ ف ش ع

U: 4313


(Release ID: 2086276) Visitor Counter : 12


Read this release in: English , Hindi