کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

تجارتی  کوئلہ کانوں کی نیلامی کے 11ویں دور کے لیے، بولی سے پہلے کی میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 19 DEC 2024 6:46PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے تجارتی کوئلے کی کانوں کی نیلامی کے 11ویں دور کے لیے اولین  بولی میٹنگ ایڈیشنل سیکریٹری اور نامزد اتھارٹی، محترمہ روپندر برار کی صدارت میں کی، جس کا آغاز 05 دسمبر 2024 کو 27 کوئلے کی کانوں کی پیشکش کے لیے کیا گیا تھا۔ نیلامی کے عمل کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن ٹرانزیکشن ایڈوائزر، ایس بی آئی کیپٹل مارکٹس لیمیٹڈ کی طرف سے پیش کی گئی اور تکنیکی مشیر، سی پی ایم ڈی آئی ایل  نے اس قسط کے تحت پیش کی جانے والی کوئلے کی کانوں کے بارے میں تکنیکی پریزنٹیشن پیش کی۔

میٹنگ میں کل 50 بولی دہندگان نے شرکت کی۔ وزارت نے بولی دہندگان کے مختلف سوالات کی وضاحت کی، جو عمل کی عمومی شرائط و ضوابط سے متعلق ہیں جیسے کہ بولی کی حفاظت، پیشگی رقم، چھوٹ اور بورہول کی کثافت، چوٹی کی درجہ بندی کی صلاحیت، تکنیکی مشکلات وغیرہ سے متعلق تکنیکی سوالات۔اس  نیلامی کے عمل میں شرکت کو بڑھانے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ نیلامی کی اس قسط کی بولی کی آخری تاریخ 31 جنوری 2025 ہے۔

*********

ش ح ۔ ال

U-4322


(Release ID: 2086249) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi