سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
پارلیمنٹ کا سوال:- شمال مشرقی خطے میں سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ
Posted On:
19 DEC 2024 3:54PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں سے موصولہ اعداد و شمار کی بنیاد پر "ہندوستان میں سڑک حادثات" پر سالانہ رپورٹ شائع کرتی ہے۔ سال 2022 کی رپورٹ کے مطابق کیلنڈر سال 2021 اور 2022 کے دوران شمال مشرقی ریاستوں میں سڑک حادثات، اموات اور زخمی ہونے والوں کی کل تعداد درج ذیل جدول میں دی گئی ہے۔
ریاست
|
سڑک حادثوں کی تعداد
|
اموات کی تعداد
|
زخمی ہونے والے افراد
|
2021*
|
2022
|
2021*
|
2022
|
2021*
|
2022
|
اروناچل پردیش
|
283
|
227
|
157
|
148
|
347
|
186
|
آسام
|
7,411
|
7,023
|
3,036
|
2,994
|
5,763
|
5,637
|
منی پور
|
366
|
508
|
110
|
127
|
504
|
817
|
میگھالیہ
|
245
|
246
|
187
|
162
|
263
|
310
|
میزورم
|
69
|
133
|
56
|
113
|
65
|
107
|
ناگالینڈ
|
746
|
489
|
55
|
73
|
380
|
291
|
سکم
|
155
|
211
|
56
|
92
|
244
|
354
|
تریپورہ
|
479
|
575
|
194
|
241
|
547
|
541
|
کُل
|
9,754
|
9,412
|
3,851
|
3,950
|
8,113
|
8,243
|
* - کوویڈ سے متاثرہ سال۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں حکومت کو ملک میں قومی شاہراہوں کی تعمیر اور دیکھ بھال کا کام سونپا گیا ہے۔ سڑک کی حفاظت ہر نیشنل ہائی وے پروجیکٹ کا ایک لازمی اور ناگزیر جزو ہے۔ سڑک کی حفاظت کے اقدامات تفصیلی پروجیکٹ رپورٹ کے آغاز کے ساتھ شروع ہوتے ہیں کیونکہ تمام قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا روڈ سیفٹی آڈٹ تمام مراحل یعنی ڈیزائن، تعمیر، آپریشن اور دیکھ بھال کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق جب اور ضرورت پڑتی ہے ضروری اقدامات کیے جاتے ہیں۔
واہن (VAHAN) پورٹل پر ریاستوں/ یو ٹی کے اپ لوڈ کردہ ڈیٹا کے مطابق، شمال مشرقی ریاستوں میں پورٹل پر رجسٹرڈ ایمبولینسوں کی کل تعداد 9109 ہے جس کی تفصیل ذیل میں دی گئی ہے: -
12-11-2024 تک VAHAN پورٹل پر رجسٹرڈ ایمبولینسوں کی تعداد
|
ریاست
|
ایمبولنس کی تعداد
|
اروناچل پردیش
|
382
|
آسام
|
5,709
|
منی پور
|
339
|
میگھالیہ
|
1,165
|
میزورم
|
296
|
ناگالینڈ
|
348
|
سکم
|
253
|
تریپورہ
|
617
|
کُل
|
9109
|
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں حکومت نے شمال مشرقی ریاستوں میں "صدمے اور جلنے کی چوٹوں کی روک تھام اور انتظام کے قومی پروگرام" کے تحت 41 ٹراما کیئر سہولیات کو منظوری دی ہے، جس کی تفصیل ضمیمہ میں دی گئی ہے۔
حکومت سڑک کی حفاظت کے بارے میں بیداری پیدا کرنے اور روڈ سیفٹی پروگراموں کے انتظام کے لیے مختلف ایجنسیوں کو مالی مدد فراہم کرنے کے لیے روڈ سیفٹی ایڈوکیسی اسکیم کا انتظام کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت، حکومت نے مالی سال 2020-21 سے شمال مشرقی ریاستوں میں روڈ سیفٹی بیداری پیدا کرنے کے لیے مختلف تنظیموں کو 104.08 لاکھ روپے کی رقم منظور کی ہے۔
اس کے علاوہ، حکومت سڑک کی حفاظت کو فروغ دینے کے لیے سوشل میڈیا وغیرہ کے ذریعے بیداری مہم بھی چلاتی ہے۔ روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ہر سال نیشنل روڈ سیفٹی مہینہ منایا جاتا ہے۔
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع دی۔
************
ش ح۔ ف ش ع
U: 4309
(Release ID: 2086203)
Visitor Counter : 6