وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سیاحت کے شعبے کا فروغ

Posted On: 19 DEC 2024 3:49PM by PIB Delhi

امرت کال کے دوران ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے سیاحت کی وزارت نے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:-

  • سیاحت کی وزارت ممکنہ بین الاقوامی اور گھریلوبازاروں میں متعدد تشہیری سرگرمیاں انجام دیتی ہے تاکہ ملک کے مختلف سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو جامع انداز میں فروغ دیا جا سکے۔ اس میں میڈیا مہموں کی ریلیز، سوشل میڈیا پروموشنز، ویبینرز، تشہیری پروگراموں میں شرکت اور تعاون، ویب سائٹ کے ذریعے معلومات کی ترسیل اور رابطے وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، بیرون ملک مقیم بھارتی مشن بھی مختلف تشہیری  سرگرمیاں انجام دیتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ عالمی مسافروں کوملک کےمختلف سیاحتی مقامات کی طرف راغب کیا جا سکے۔
  • وزارت سیاحت نے انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کو نئے سرے سے تیار کردہ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل پر شروع کیا جو  ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ ہے، جس میں بھارت میں سیاحت سے متعلق اعلیٰ معیار کی تصاویر، فلموں، بروشرز اور نیوز لیٹرز کا بیش قیمت ذخیرہ موجود ہے۔ یہ ذخیرہ ٹور آپریٹرز، صحافی، طلباء، محققین، فلم ساز، مصنفین، متاثر کن شخصیتوں، مواد کےتخلیق کار، سرکاری اہلکار اور سفیروں سمیت مختلف شراکت داروں کے استعمال کے مقصد سے تیار کیا گیا ہے۔
  • سیاحت کی وزارت ملک میں مختلف سیاحتی مقامات پر سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تیاری  کے لیے 'سودیش درشن'، پلگریمیج ریجیوونیشن اور روحانی ورثہ کی توسیع کی مہم (پرشاد)' کے قومی مشن اور 'سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی تیاری کے لیے مرکزی ایجنسیوں کی مدد' کی اسکیموں کے تحت ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔
  • وزارت نے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی2.0) کے طور پر تبدیل کیا ہے جس کا مقصد ایک سیاحتی مقام پر مرکوز نقطہ نظر کی پیروی کرتے ہوئے پائیدار اور ذمہ دار سیاحتی مقامات کو ترقی دیناہے۔
  • حکومت ہند نے حال ہی میں سرمائے کی سرمایہ کاری کی خاطر ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے خصوصی امداد کی اسکیم (ایس اے ایس سی آئی) کے تحت ملک میں 3295.76 کروڑ روپے کے 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔
  • سیاحت کی وزارت میلوں / فیسٹول اور سیاحت سے متعلق تقریبات کے انعقاد کے لیے  ریاستی حکومتوں / مرکز کے زیر انتظام انتظامیہ کو مالی مدد فراہم کرتی رہی ہے۔
  • وزارت خدمات فراہم کرنے والوں کے لیے صلاحیت سازی (سی بی ایس پی) اسکیم کے تحت افرادی قوت کو تربیت دینے اور بہتر خدمات کے معیارات فراہم کرنے کے لیے پروگرام چلا رہی ہے۔
  • ملک بھر کے سیاحتی مقامات پر بڑی تعداد میں مقامی، تربیت یافتہ پیشہ ور افرادفراہم کر کے سیاحوں کے مجموعی تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے، وزارت نےایک ملک گیر سطح کے آن لائن لرننگ پروگرام- انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فسیلیٹیٹر (آئی آئی ٹی ایف) سرٹیفیکیشن پروگرام شروع کیا۔

بھارتی ریلویز نے ریلوے نیٹ ورک اور دیگر بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، جن کا خاکہ ذیل میں دیا گیا ہے:

  1. ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے معاوضے، آخری میل کی کنیکٹیویٹی، غائب لنکس اور متبادل راستوں، گنجان/سیچوریٹڈ لائنوں کو بڑھانے، سماجی و اقتصادی تحفظات، سیاحتی اور ثقافتی مقامات سے رابطے بڑھانے وغیرہ کی بنیاد پر شروع کیے گئے ہیں۔جن کا انحصار جاری پروجیکٹوں کے واجبات،فنڈز کی مجموعی دستیابی اور مسابقتی مطالبات پرہے۔ مؤرخہ 01.04.2024 تک،ریلوے کے بنیادی ڈھانچے سے متعلق تقریباً 7.44 لاکھ کروڑ روپےکے 44,488 کلومیٹرلمبی لائن کے 488 پروجیکٹوں (187 نئی لائن، 40 گاج کی تبدیلی اور 261 ڈبلنگ) میں سے لاکھ2.92  کروڑ روپے کے خرچ کے ساتھ بھارتی ریلوے میں 12,045 کلومیٹر لمبی لائن  کا کام شروع کیا گیا ہے۔بھارتی ریلویز میں ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانا ایک جاری و ساری عمل ہے۔
  2. ریلویز کی وزارت نے حال ہی میں بھارتی ریلویز پر ریلوے اسٹیشنوں کی تیاری کے لیے امرت بھارت اسٹیشن اسکیم شروع کی ہے۔ اس اسکیم میں طویل مدتی نقطہ نظر کے ساتھ مستقل بنیادوں پر اسٹیشنوں کی تیاری کا تصور پیش کیا گیا ہے۔ اس میں اسٹیشن تک رسائی کو بہتر بنانا، گردش کرنےوالے علاقوں، ویٹنگ ہالز، بیت الخلاء، جہاں ضروری ہو وہاں لفٹ/ایسکلیٹرز، پلیٹ فارم کی سرفیسنگ اور پلیٹ فارم کا احاطہ، صفائی، مفت وائی فائی،'ایک اسٹیشن ایک پروڈکٹ' جیسی اسکیموں کے ذریعے مقامی مصنوعات کے لیے کیاسک، مسافروں کی معلومات کے بہتر نظام، ایگزیکٹو لاؤنجز، کاروباری میٹنگوں کے لیے نامزد جگہیں ہر اسٹیشن پر ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے زمین کی تزئین وغیرہ شامل ہیں۔ اس اسکیم میں عمارت کی بہتری، اسٹیشن کو شہر کے دونوں اطراف کے ساتھ مربوط کرنے، ملٹی موڈل انضمام اور معذوروں کے لیے سہولیات، پائیدار اور ماحولیات کے موافق اقدامات، ضرورت ،فیزنگ اور امکان کے مطابق بغیر بیلسٹ کے  ٹریکس کی فراہمی وغیرہ کا بھی تصور کیا گیا ہے۔ بھارتی ریلویزمیں امرت بھارت اسٹیشن اسکیم کے تحت اب تک 1337 اسٹیشنوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔
  • III. نیشنل ریل پلان (این آر پی) کے تحت، بھارت میں تقریباً 243 سیاحتی مقامات کی نشاندہی کی گئی۔ ان میں سے 111 مقامات پہلے ہی موجودہ ریل نیٹ ورک سے جڑے ہوئے ہیں، 30 سیاحتی مقامات قریبی ریلوے اسٹیشن سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں اور 30 ​​قریبی ریلوے اسٹیشن سے 15 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیں۔ بقیہ 72 مقامات بنیادی طور پر جنگلاتی طرزِ زندگی کی پناہ گاہیں، ساحل اور پہاڑی علاقوں میں واقع ہیں جہاں ریل رابطہ فراہم کرنا یا تو نامناسب یا مشکل ہے۔

مزید برآں، سیاحوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے، ریلوے کی وزارت (ایم او آر) اور وزارت سیاحت کے ذریعے 22 ریلوے اسٹیشنوں پر لاگت کے اشتراک کی بنیاد پر سیاحتی سہولیات کی مشترکہ طور پر تیاری کے منصوبوں کومنظوری دی گئی۔

سال 2023 اور 2024 (اگست تک) کے دوران ملک میں ماہانہ غیر ملکی سیاحوں کی آمد (ایف ٹی ایز) کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:

 

Foreign Tourist Arrivals (FTAs) (in Lakhs)

Month

2023

2024 @

January

8.91

9.59

February

8.93

10.03

March

8.25

8.60

April

6.26

6.51

May

6.18

6.00

June

6.68

7.06

July

7.86

7.76

August

6.64

6.36

September

6.67

-

October

8.32

-

November

9.49

-

December

11.02

-

Total (Jan-Aug)

59.71

61.91

Grand Total

95.21

-

@: عارضی

ماخذ: بیورو آف امیگریشن (BOI)

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

******************

U. No. 4287

(ش ح ۔ک ح)


(Release ID: 2086155) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi