عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: سول سروسز کی کارکردگی، جوابدہی اور ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2024 4:44PM by PIB Delhi

حکومت نے 'فیصلہ سازی میں کارکردگی بڑھانے کی پہل' کو 'کم سے کم حکومت، زیادہ سے زیادہ حکمرانی' کی پالیسی کے مطابق شروع کیا ہے۔ فیصلہ سازی میں کارکردگی بڑھانے کے اس اقدام کو مرکزی سیکرٹریٹ کے آفس پروسیجر کے مینوئل میں شامل کیا گیا ہے، جس میں چار بنیادی اقدامات پر توجہ دی گئی ہے:

  1. ڈیلائیرنگ
  2. دلیگیشن
  3. ڈیجیٹلائزیشن
  4. ڈیسک آفیسر سسٹم

یہ اقدامات تمام وزارتوں/محکموں میں نافذ کیے گئے ہیں۔ نومبر 2024 میں حکومت نے وزارتوں/محکموں میں فیصلہ سازی کے عمل کے سطحوں اور جمع کرانے کے چینلز کا جائزہ لینے کی ہدایت دی ہے اور یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ ان سطحوں کی تعداد چار سے زیادہ نہ ہو۔

مشن کرم یوگی حکومت کا ایک اقدام ہے جو سرکاری ملازمین کے رویے، مہارتوں اور علم کو بڑھانے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ اس مشن کا مقصد شعبہ، فنکشنل اور رویے کی صلاحیتوں میں بہتری لانا ہے۔ اس مشن کی ایک اہم خصوصیت ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارم – آئی جی او ٹی کرم یوگی ہے، جو 1500 سے زائد کورسز فراہم کرتا ہے تاکہ سول سروسز کے افسران اپنی حکمرانی، پالیسی کے نفاذ اور ٹیکنالوجی میں مہارت کو اپ گریڈ کر سکیں۔ یہ پلیٹ فارم عوامی خدمت کی فراہمی میں زیادہ مؤثر بنانے، اور عوامی خدمت میں کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ اطلاع مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

***********

 (ش ح۔اس ک۔ع  ر)

U:4300

 


(रिलीज़ आईडी: 2086151) आगंतुक पटल : 62
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil