قومی انسانی حقوق کمیشن
این ایچ آر سی، انڈیا اور سنکلا فاؤنڈیشن نے نیتی آیوگ اور سماجی انصاف اور تفویض ِ اختیارات کی وزارت کے تعاون سے ہندوستان میں عمر رسیدگی: قابل عمل حل پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا
این ایچ آر سی ، انڈیا کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے ملک میں بزرگ آبادی کی مجموعی بہبود کے لیے تقلید کے بہترین طریقوں سمیت کارروائی پر مبنی ماڈل پر زور دیا
صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں ہدف بند اقدام اور ایک جامع اور مربوط فیملی میڈیسن عمودی کے لیے بزرگ آبادی پر ایک الگ ڈیٹا بیس تیار کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی
کچھ دیگر اہم تجاویز میں بزرگوں کے لیے صحت اور غذائیت کا ایک جامع پیکج تیار کرنا، بزرگوں کی دیکھ بھال کو سستی اور پائیدار بنانے کے لیے نجی شعبے کے ساتھ شراکت کی تلاش، بزرگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ہیلتھ انشورنس کوریج کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے
Posted On:
19 DEC 2024 3:38PM by PIB Delhi
نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، انڈیا نے سنکلا فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت میں انڈیا میں عمر رسیدگی: قابل عمل حل پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد نئی دہلی میں کیا ، جس میں نیتی آیوگ اور حکومت ہند کی سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کی فعال شرکت کے ساتھ عالمی، علاقائی اور قومی بہترین طریقوں سے بصیرتیں حاصل کی گئیں۔ سیمینار کا اختتام بزرگوں کی صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کی ضروریات اور ان کی معاشی سلامتی، سماجی شمولیت اور معیار زندگی کے حوالے سے کئی اہم تجاویز کے ساتھ ہوا۔

افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، این ایچ آر سی ، انڈیا کے سکریٹری جنرل، جناب بھرت لال نے اولڈ ایج ہومز کے ابھرتے ہوئے کردار اور ان کے کام کاج میں تبدیلی اور بہتری کی ضرورت کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کمیشن بزرگوں کے حقوق کا جائزہ لینے اور ان کی وکالت کرنے کے لیے سول سوسائٹی کی تنظیموں، خصوصی نمائندوں اور مانیٹروں اور انسانی حقوق کے محافظوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملک میں معمر آبادی کی مجموعی بہبود کے لیےتقلید کے بہترین طرز عمل سمیت ایکشن پر مبنی ماڈل پر کام کیا جائے۔ انہوں نے تمام تنظیموں کے درمیان ہم آہنگی پر زور دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک پلیٹ فارم تیار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ معمر افراد کو معاشرے میں بامعنی طور پر مصروف ہونے اور اپنا حصہ ڈالنے کے مواقع فراہم کیے جائیں۔

محترمہ مونالی پی دھکاٹے، جوائنٹ سکریٹری، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت نے مختلف سرکاری اسکیموں اور پالیسیوں کی وضاحت کی جن کا مقصد ہندوستان میں معمر افراد اور عمر رسیدہ آبادی کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے والدین اور بزرگ شہریوں کی دیکھ بھال اور بہبود ایکٹ، 2007، اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کی دفعات پر بھی روشنی ڈالی۔

جناب دیویندر کمار نیم، جوائنٹ سکریٹری، این ایچ آر سی ، انڈیا نے آج بزرگ شہریوں کو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی اور بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے قومی انسانی حقوق کمیشن کی طرف سے جاری اقدامات کے بارے میں بات کی۔
ڈاکٹر ابھا جیسوال، وزٹنگ فیلو، سنکلا فاؤنڈیشن نے شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کو بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کے خدشات کا سامنا ہے اور اس لیے ان کے لیے ایک جامع نگہداشت کے طریقہ کار کی فوری ضرورت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ان ضروریات کو پورا کرنا معاشی ترقی اور سماجی بہبود دونوں کے لیے اہم مواقع فراہم کر سکتا ہے۔

بزرگوں کی صحت اور غذائیت کی ضروریات پر پہلے موضوعی سیشن کی صدارت کرتے ہوئے، ڈاکٹر وی کے پال، رکن (صحت)، نیتی آیوگ نے، عمر رسیدہ آبادی کی بہبود سے متعلق موجودہ اور مستقبل کے چیلنجوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے این ایچ آر سی ، بھارت کی اس سلسلے میں اس کے مختلف اقدامات کے لیے تعریف کی ۔ سماجی انصاف اور تفویض ِ اختیارات کی وزارت کے سکریٹری جناب امیت یادو نے اقتصادی سلامتی، سماجی شمولیت اور معیار زندگی پر دوسرے موضوعی سیشن کی صدارت کی۔ کئی ڈومین ماہرین اور نامور افراد، این جی اوز ، اکیڈمی، محققین، اسٹارٹ اپ اور طبی برادری کے نمائندوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ ہر سیشن میں مقررین کے بعد، ڈبلیو ایچ او، یو این ایف پی اے اور ٹاٹا ٹرسٹ جیسی تنظیموں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شرکاء کے سوالات پر بحث کے لیے ایک اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا گیا۔

کچھ تجاویز درج ذیل ہیں:
i) بزرگوں کے لیے صحت اور غذائیت کا ایک جامع پیکج تیار کرنا؛
ii) بزرگ خواتین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے خصوصی خدمات تشکیل دینا ۔
iii. گھر اور خاندان کی بنیاد پر دیکھ بھال کے اقدامات کو فروغ دینا؛
iv. بزرگوں کی دیکھ بھال کے لیے موجودہ حکومتی اسکیموں اور ماڈلز کو مضبوط بنانا؛
v) بزرگوں کی دیکھ بھال کو سستی اور پائیدار بنانے کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ شراکت تلاش کرنا۔
vi) بزرگوں کے لیے زیادہ سے زیادہ ہیلتھ انشورنس کوریج کی حوصلہ افزائی کرنا؛
vii.) بزرگوں کی دیکھ بھال سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کے نقطہ نظر کو مضبوط بنانے کے لیے عالمی بہترین طریقوں سے سیکھنا۔
viii) صحت کی دیکھ بھال کے شعبے میں عمودی طور پر ایک جامع اور مربوط فیملی میڈیسن تیار کرنا۔
ix.) معاشرے میں بزرگ آبادی کی عزت، اچھی صحت اور آزادی کے ساتھ شرکت کو یقینی بنانا؛
x. ہدف بند اقدامات کے لیے بزرگ آبادی پر الگ الگ ڈیٹا بیس رکھنا؛
xi.) عمر رسیدہ افراد کے حقوق کو یقینی بنانے میں بلدیاتی اداروں بشمول میونسپلٹی کے ساتھ ساتھ سرکاری اور نجی دونوں اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت کے دائرہ کار کو تلاش کرنا۔
xii) اس بات کو یقینی بناناکہ بزرگوں کی آوازیں ان کی تندرستی کے لیے پوری توجہ کے ساتھ سنی جائیں۔
شرکاء میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری ڈاکٹر منشوی کمار ؛ جناب سی کے مشرا، سابق سکریٹری، وزارت صحت اور خاندانی بہبود؛ ڈاکٹر کے مدن گوپال، مشیر، نیشنل ہیلتھ سسٹم ریسورس سینٹر؛ ڈاکٹر سنجے وادھوا، پروفیسر اور سربراہ، شعبہ فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیبلیٹیشن، ایمس، نئی دہلی؛ پروفیسر راما بارو، پروفیسر، جے این یو؛ پروفیسر (ڈاکٹر) منوہر اگنانی، عظیم پریم جی یونیورسٹی، بھوپال؛ ڈاکٹر تنوجا نیصاری، سابق ڈائریکٹر، آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف آیوروید؛ شری منوہر لال بہارانی، آل انڈیا سینئر سٹیزن فورم؛ جناب پونیت کمار، ایڈیشنل چیف سکریٹری، سماجی انصاف محکمہ، کیرالہ؛ محترمہ اوما دیوی، جوائنٹ ڈائریکٹر، سماجی انصاف محکمہ، تمل ناڈو؛ محترمہ کجاری بسواس، سینئر ڈائریکٹر، وزارت خارجہ؛ محترمہ انوپما دتہ، ہیلپیج انڈیا؛ محترمہ پاویتھرا ریڈی، سی او او، ویاہ وکاس؛ جناب پیوش کمار، بانی، خیال ایپ؛ شری آشیش گپتا، شریک بانی، سمرتھ ایلڈرلی کیئر، اور ڈاکٹر جی پی۔ بھگت، بانی، شیوس، جناب کے سری ناتھ ریڈی، اعزازی ممتاز پروفیسر، پبلک ہیلتھ فاؤنڈیشن آف انڈیا، محترمہ امریتا کنسل، پبلک ہیلتھ اسپیشلسٹ، ہیلتھی ایجنگ ورٹیکل، ڈبلیو ایچ او ساؤتھ ایسٹ ایشیا ریجن اور ڈاکٹر منجری چترویدی، سی ای او، ہیلتھی ایجنگ بھارت ، دوسروں کے علاوہ شامل تھے۔

یہ میٹنگ 18 اکتوبر 2024 کو ہونے والی قومی کانفرنس کی پیروی تھی جس میں بزرگوں کو درپیش مختلف چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بحث ان چیلنجوں کا حل تلاش کرنے پر مرکوز تھی۔ این ایچ آر سی، انڈیا مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کرتا ہے جس میں مختلف حکومتیں، مرکز اور ریاستیں اور ان کی با اثر تنظیمیں، این جی اوز، انسانی حقوق کے محافظین اور محققین شامل ہیں۔
...................................................
) ش ح – ا ک - س ع س )
U.No. 4284
(Release ID: 2086098)
Visitor Counter : 6