وزارات ثقافت
اے ایس آئی کے ذریعہ پوری اور کونارک کی ترقی کی صورتحال
Posted On:
19 DEC 2024 3:47PM by PIB Delhi
ملک میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کی دیکھ بھال کے تحت 3698 مرکزی طور پر محفوظ یادگاریں/مقامات ہیں جن میں ریاست اڈیشہ میں 81 یادگاریں/مقامات شامل ہیں۔ اے ایس آئی قدیم عمارتوں اور آثار قدیمہ کے مقامات اور باقیات (اے ایم اے ایس آر) ایکٹ 1958 کی قومی پالیسی کے مطابق قدیم یادگاروں اور آثار قدیمہ کے مقامات بشمول اڈیشہ کے پوری اور کونارک کی قدیم عمارتوں کے تحفظ، بحالی، دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کو انجام دیتا ہے ۔ گذشتہ تین برسوں کے دوران ریاست اڈیشہ میں اے ایس آئی کی طرف سے تحفظ، بحالی دیکھ بھال اور ترقیاتی کاموں کے لیے مختص کی گئی رقم کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(رقم کروڑ روپے میں)
اختصاص
|
سال
|
نمبر شمار
|
8.23
|
2021-22
|
1
|
13.18
|
2022-23
|
2
|
12.29
|
2023-24
|
3
|
یادگاروں کے تحفظ کے کام دستیاب وسائل کے مطابق کیے جاتے ہیں اور قدیم عمارتیں اچھی حالت میں ہیں۔ جہاں بھی ضروری ہوتی ہے،تو تمام متعلقہ مقامی اسٹیک ہولڈرز کو بھی تحفظ سے متعلق فیصلے لینے میں شامل کیا جاتاہے۔
یہ معلومات ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******************
U. No. 4285
(ش ح ۔ک ح)
(Release ID: 2086077)
Visitor Counter : 10