کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

چمڑے  اور جوتے –چپل کی صنعت ہندوستان کی دستکاری اور اختراعات کی علامت ہے: جناب پیوش گوئل


چمڑے کی صنعت کو زیادہ سے زیادہ عالمی مسابقت حاصل کرنے کے لیے  معیار  کے تئیں حساس ہونا چاہیے: جناب گوئل

چمڑے کی برآمدات کی کونسل نے نیشنل ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈ پیش کیا

Posted On: 18 DEC 2024 9:30PM by PIB Delhi

ہندوستان کی جوتے-چپل اور چمڑے کی صنعت نہ صرف ہماری معیشت میں اہم شراکت دار ہے بلکہ ہماری ہنر مند کاریگری اور اختراع کی علامت بھی ہے۔  مذکورہ بات تجارت وصنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج یہاں چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای) کے زیر اہتمام  منعقدہ نیشنل ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈ 24-2023سے اپنے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ ہمارے برآمد کنندگان کی لگن اور چمڑے کی مصنوعات میں ہندوستان کو عالمی لیڈر بنانے میں ان کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب گوئل نے برآمد کنندگان کی ان  کی شراکت داری کیلئے  ستائش کی اور صنعت کے رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اور بھی بڑے سنگ میل حاصل کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے چمڑے کی صنعت کی تعریف کی کہ وہ اعلیٰ  معیارات کو اپنانے اور برانڈ انڈیا کو اس معیار ،  جس کے لیے ملک جانا جاتا ہے ، اس نمائندگی کرنے کے لیے  پرعزم ہے۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ صنعت کو زیادہ سے زیادہ عالمی مسابقت حاصل کرنے کے لیے  معیار کے تئیں زیادہ حساس ہونا چاہیے۔

انہوں نے صنعت سے اپیل کی کہ  وہ اس میں پائیداری کے عنصر کو بھی مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیداوار کو بڑھائیں۔ چمڑے کی صنعت کو مناسب ٹریٹمنٹ پلانٹس کے ساتھ اپنی پیداوار میں صفر آلودگی حاصل کرنا چاہیے۔ بڑے پیمانے پر معیشتوں کے ساتھ ہندوستان کی مسابقت باقی دنیا سے بہتر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی مانگ خود صنعت کو بڑے پیمانے پر معیشت حاصل کرنے میں مدد دے گی۔

تقریب میں  سی ایل ای کے چیئرمین جناب راجندر کے جالان نے کہا کہ یہ ایوارڈز ملک کے برآمد کنندگان کے جذبے کا جشن مناتے ہیں جنہوں نے چیلنجوں کے باوجود بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ وہ نہ صرف کامیابی کی علامت ہیں بلکہ  اختراعات اور پائیداری کی بھی علامت ہیں جو ہندوستان کی چمڑے کی صنعت کی پہچان ہے۔  سی ایل ای صنعت  کی  حمایت کرنے اور عالمی سطح پر اس کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل،  جناب سنتوش سارنگی نے اس بات پر زور دیا کہ نیشنل ایکسپورٹ ایکسیلنس ایوارڈز  حصولیابیوں کے اعتراف  سے آگے بڑھ کر؛ وہ صنعت کے لیے ایک  حوصلہ افزائی کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ وہ مستقبل کے حوالے سے وژن کو اپنا سکیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ان ایوارڈز کا مقصد برآمد کنندگان کو پائیدار اور اخلاقی طریقوں کو اپنانے،  اختراعات اور ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھانے، اور  ایم ایس ایم ایز اور نئے کاروباری افراد کو عالمی سطح پر  اپنے نقوش چھوڑنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

جوتے –چپل اور چمڑے کی صنعت نے ہندوستان کی معیشت میں نمایاں حصہ ڈالا ہے، جس کی سالانہ برآمدات تقریباً 5 بلین امریکی ڈالر ہے۔ یہ شعبہ ایک بڑا محنت کش شعبہ بھی ہے، جو معاشی طور پر کمزور طبقات بالخصوص خواتین کو روزگار فراہم کرتا ہے۔

کئی برسوں میں،  سی ایل ای نے برآمدات کو فروغ دینے، عالمی مسابقت کو بڑھانے اور پائیدار طریقوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اقدامات کی قیادت کی ہے۔ سی ایل ای نے باوقار نیشنل ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈز 24-2023میں ہندوستان کے جوتے-چپل اور چمڑے کی برآمداتی صنعت کی عمدگی اور کامیابیوں کو تسلیم کیا۔

جوتے –چپل اور چمڑے کی صنعت میں ہندوستانی برآمد کنندگان کی شاندار کامیابیوں کا اعتراف  کرنے اور اس کا جشن منانے کے لیے نیشنل ایکسپورٹ ایکسی لینس ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہر  برس کونسل فار لیدر ایکسپورٹ کے ذریعے کیا جاتا ہے، جو کہ وزارت تجارت اور صنعت کے زیر اہتمام ایک ایکسپورٹ پروموشن کونسل ہے۔ ایوارڈز کا مقصد صنعت میں عمدگی،  اختراعات  اور پائیداری کو فروغ دینا ہے، جبکہ برآمد کنندگان کو عالمی مسابقت کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

ایوارڈز کو  شمولیت کو  یقینی بنانے ، مختلف پیمانوںاور مصنوعات کے  زمروں میں برآمد کنندگان کو تسلیم کرنے کے لیے  تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ایوارڈ برآمدات کے مختلف سلیبس میں تقسیم کیے جاتے ہیں اور ان سلیب کے اندر،  کئی  مصنوعات کے  زمروں میں ایوارڈز پیش کیے جاتے ہیں۔ چمڑے اور  بغیر چمڑے کے تمام زمروں کا احاطہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر برآمدات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے برآمد کنندگان کو بھی خصوصی شناخت فراہم کی جاتی ہے۔

24-2023کے لیے مجموعی زمروں میں ایوارڈ کے زمرے اور  ان کے فاتحین

  1. پہلا مقام، اپاچے فٹ ویئر انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ، آندھرا پردیش
  2. دوسرا مقام، مرزا انٹرنیشنل لمیٹڈ، کانپور
  3. تیسرا مقام، سپر ہاؤس لمیٹڈ، کانپور

 اختراعات اور شمولیت پر توجہ

 ایوارڈ کے دو منفرد  زمروں نے  نمایاں توجہ مبذول کروائی:

  1. برانڈ تخلیق ایوارڈز: برآمد کنندگان جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنے برانڈز کو بین الاقوامی منڈیوں میں متعارف کرایا اور اسے برقرار رکھا۔ ایوارڈز نے ہندوستان کی عالمی مسابقت کو بڑھانے میں برانڈنگ کے کردار کو تسلیم کیا۔
  2. سی ایل ای خواتین کاروباری ایوارڈز: اس ایوارڈ نے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات کے شعبے میں سی ایل ای کی  صنفی شمولیت اور بااختیار بنانے کے عزم پر زور دیتے ہوئے خواتین کاروباریوں کی شاندار شراکت کا جشن منایا۔

برآمدات کے شعبے میں  ایوارڈ کی تقریب نے ہندوستان کی جوتے –چپل اور چمڑے کی صنعت کو آگے بڑھانے میں  سی ایل ای کے اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔

****

 

)ش ح –    م ش      -  م ذ(

U.N. 4260


(Release ID: 2085926) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi