وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی بحریہ کا  انڈین نیوی کرافٹ اور سول فیری نیل کمل ممبئی ہاربر میں حادثے کا شکار


بچاؤ کارروائیاں جاری

Posted On: 18 DEC 2024 8:15PM by PIB Delhi

اٹھارہ دسمبر 24 کو تقریبا چار بجے انجن ٹرائلز سے گزر رہے بحریہ کے ایک جہاز نے اپناکنٹرول کھو دیا اور یہ ممبئی کے کرنجا کے قریب ایک مسافر فیری نیل کمل سے ٹکرا گیا ۔ یہ فیری مسافروں کو گیٹ وے آف انڈیا سے ایلیفینٹا جزیرے لے جا رہی تھی ۔

بحریہ نے ساحلی گارڈ اور میرین پولیس (بحری پولیس)کے ساتھ مل کر فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کوششیں شروع کر دیں ۔ بحریہ کے چار ہیلی کاپٹروں ، 11بحری جہازوں، ساحلی محافظ  ایک کشتی اور میرین پولیس کی تین کشتیاں بچاؤ کی کوششیں کر رہی ہیں ۔

مذکورہ علاقے میں بحریہ اور سول کرافٹ کے ذریعے باہر نکالے گئے زندہ بچ جانے والے افراد کو آس پاس کے جیٹیوں اور اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ اب تک 99 لوگوں کو بچا لیا گیا ہے ۔

اس حادثے میں مبینہ طور پر 13 جانیں ضائع ہوئیں جن میں 1 بحری اہلکار اور 2 او ای ایم (اوریجنل ایکوپمنٹ مینوفیکچررز) کے نمائندے شامل ہیں ۔
علاقے میں ایس اے آر کی کوششوں کے ساتھ ساتھ تمام اہلکاروں کی اکاؤنٹنگ(جوابدہی) جاری ہے ۔

 

----------------------

ش ح۔ش م۔ ع ن

U No. 4256


(Release ID: 2085894) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi