حکومت ہند کے سائنٹفک امور کے مشیر خاص کا دفتر
حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) نے بھارت کے طبی مصنوعات کے ریگولیٹری ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانے میں پیش رفت کا جائزہ لیا
Posted On:
18 DEC 2024 6:31PM by PIB Delhi
حکومتِ ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے)پروفیسر اجے سود نے بھارت کے ضابطہ کار کے نظام کی تبدیلی کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے تیسری میٹنگ کی صدارت کی، جو 21 اگست 2024 کو ہونے والی پچھلی جائزہ میٹنگ کے سلسلے کا حصہ تھی۔ 6 فروری 2024 کو منعقد ہونے والی 24ویں وزیر اعظم سائنسی ٹیکنالوجی اختراعی مشاورتی کونسل (پی ایم –ایس ٹی آئی اے سی) میٹنگ میں "بھارت میں میڈیکل مصنوعات کے ضابطہ کار کے نظام کی تبدیلی" پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ کی صدارت پی ایس اے نے کی اور اس میں یہ تجویز پیش کی گئی کہ ضابطہ کار کے عمل کو جامع طور پر دوبارہ ترتیب دیا جائے اور ایک ایسا نظام بنایا جائے جو شفافیت، جوابدہی کو یقینی بنائے اور ساتھ ہی بھارت اور دنیا کے لیے محفوظ اور سستی میڈیکل مصنوعات کے تعارف اور جدت کو فروغ دے۔
ڈاکٹر راجیش رگھونشی، ڈرگ کنٹرولر جنرل آف انڈیا (ڈی سی جی آئی)، سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن(سی ڈی ایس سی او) نے ترجیحی شعبوں میں پیش رفت کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور بتایا کہ متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں، جن میں عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ٹیکوں کے لیے نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی (این آر اے) کے جائزے میں بھارت کے میچورٹی لیول 3 (ایم ایل 3) پوزیشن کو کامیابی سے جاری رکھنا شامل ہے۔ مزید برآں، سی ڈی ایس سی او نے بین الاقوامی کانفرنس آف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹیز (آئی سی ڈی آر اے) کی میزبانی بھی کی، جس میں 120 سے زائد ممالک کے ریگولیٹرز نے شرکت کی۔ ڈی سی جی آئی نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے بھوبنیشور میں 9ویں سی ڈی ایس سی او دواوں کے ٹیسٹنگ لیب کا آغاز کیا ہے تاکہ ٹیسٹنگ کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔ اہم عمل میں بہتری کی جارہی ہے تاکہ اندرونی عمل کو بہتر بنانے کے لیے کائیزن پروسیسز کا استعمال کیا جا سکے۔ انہوں نے ایم ایس ٹی آئی اے سی کی سفارشات پر ہونے والی پیشرفت کو بھی بیان کیا، جیسے سبجیکٹ ایکسپرٹ کمیٹی (ایس ای سی) کے جائزے کے عمل کو سادہ بنانا، میڈ ٹیک مِترا پہل کے ذریعے اختراعات کرنے والوں سے رابطہ کرنا، سی ڈی ایس سی او کی سائنسی صلاحیت میں اضافہ، ڈیجیٹائزیشن میں اضافہ، اور صنعت کے ساتھ باقاعدہ چیک انز وغیرہ۔
پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے) نے سی ڈی ایس سی او کی کوششوں کی تعریف کی اور زور دیا کہ ایک مضبوط اور معاون ضابطہ کار نظام ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں اعتماد قائم کرنے، پیداوار اور برآمدات کو فروغ دینے میں مدد دے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کوششیں بھارت کے پاس میڈیکل مصنوعات کی تیاری میں موجود مسابقتی برتری کو مزید بڑھائیں گی اور پورے شعبے میں جدت کو فروغ دیں گی۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U: 4253 )
(Release ID: 2085820)
Visitor Counter : 5