مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبہ
Posted On:
18 DEC 2024 5:01PM by PIB Delhi
ڈیجیٹل بھارت ندھی ( ڈی بی این ) کے ذریعہ امداد یافتہ شمال مشرقی خطہ ( این ای آر) سے متعلق جامع ٹیلی کام ترقیاتی منصوبے کی نمایاں خصوصیات میں موبائل ٹاورز کی تنصیب کے ذریعے ابھی تک موبائل نیٹ ورک سے غیر متعلق گاؤں اور قومی شاہراہوں سے متصل علاقوں میں موبائل کوریج فراہم کرنا شامل ہے ۔ اس کا مقصد شمال مشرقی علاقہ کے ان لوگوں کو عوامی موبائل نیٹ ورک تک رسائی فراہم کرنا ہے جو ابھی تک اس سے محروم ہیں۔ اس منصوبے کے ذریعے عوام کو معلومات اور مواصلات کی ٹیکنالوجیز (آئی سی ٹیز) کے فوائد حاصل ہوں گے، جس سے ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا اور کمیونیکیشن سروسز تک سستی اور مساوی رسائی کو یقینی بنایا جائے گا۔
مزید برآں ، این ای آر سمیت ملک بھر کے غیر منسلک دیہاتوں میں 4 جی موبائل خدمات کی سیچوریشن کے لیے ڈی بی این کے مالی تعاون سے چلنے والے پروجیکٹ کو بھی منظوری دی گئی ہے ۔اکتوبر 2024 تک ، شمال مشرقی خطے کے غیر منسلک دیہاتوں اور قومی شاہراہوں کے کنارے موبائل کوریج فراہم کرنے کے لیے مختلف ڈی بی این اسکیموں کے تحت 3223 دیہاتوں اور 286 قومی شاہراہوں کے مقامات کا احاطہ کرتے ہوئے کل 2619 ٹاور نصب کیے گئے ہیں ۔ این ای آر کے بقیہ غیر منسلک دیہاتوں کو ڈی بی این امداد یافتہ اسکیموں کے تحت 4 جی موبائل خدمات فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔
یہ معلومات مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیما سانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
*******************
ش ح۔م م ۔ ص ج
U.No:4234
(Release ID: 2085762)
Visitor Counter : 12