مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بی ایس این ایل کے بنیادی ڈھانچے میں  بہتری کے اقدامات

Posted On: 18 DEC 2024 5:02PM by PIB Delhi

انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے، حکومت ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ ​​یو ایس او ایف) کے تحت مختلف پروجیکٹوں کو نافذ کر رہی ہے۔ بی ایس این ایل کو دیے گئے اس طرح کے پروجیکٹوں میں (i) ملک بھر کے  کھلے دیہاتوں میں   فورجی موبائل خدمات فراہم کرنے کے لیے  فورجی سیچوریشن پروجیکٹ، (ii) بارڈر آؤٹ پوسٹس (بی اوپی) اوربارڈر انٹیلی جنس پوسٹس (بی آئی پی) پروجیکٹ میں فورجی پر مبنی موبائل خدمات کی فراہمی  کے لیے  بی او پی اوربی آئی پیز شامل ہیں، متعلقہ منصوبوں کی تفصیلات ویب سائٹ www.usof.gov.in پر دستیاب ہیں۔

مزید برآں، بھارت نیٹ پروجیکٹ (جو پہلے نیشنل آپٹیکل فائبر نیٹ ورک کے نام سے جانا جاتا تھا) کو ڈیجیٹل بھارت ندھی (سابقہ ​​یو ایس او ایف) کے ذریعے مالی معاونت   فراہم کی جا رہی ہے اور اسے ملک بھر کی تمام گرام پنچایتوں کو براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے  نافذ کیا جا رہا ہے۔ بھارت نیٹ مرحلہ دوئم  آٹھ ریاستوں (چھتیس گڑھ، گجرات، جھارکھنڈ، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، تمل ناڈو اور تلنگانہ)میں ریاستی قیادت کے ماڈل کے تحت نافذ کیا جا رہا ہے۔ڈی بی این ،جی پی اواین (گیگابائٹ پیسیو اوپٹیکل نیٹ ورک) ٹیکنالوجی کے ساتھ لینیر فن تعمیر کے لیے فنڈز فراہم کر رہا ہے، تاہم، کچھ ریاستوں (مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ اور چھتیس گڑھ) نے  آئی پی۔ایم پی ایل ایس(انٹرنیٹ پروٹوکول ملٹی پروٹوکول لیبل سوئچنگ) ٹیکنالوجی کے ساتھ  ریاستی حکومت کے تعاون سے جامع رنگ فن تعمیر کو نافذ کیا ہے ۔

مزید برآں، ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام کو مرکزی کابینہ نے 04.08.2023 کو منظور کیا ہے جس کی رقم  1.39 لاکھ کروڑ روپے ہے۔  تاکہ مانگ کی بنیاد پر تمام گرام پنچایتوں اور دیہاتوں تک فائبر پہنچایا جاسکے، جس میں دیہی علاقوں میں 1.5 کروڑ ہائی اسپیڈ ایف ٹی ٹی ایچ براڈ بینڈ کنکشن کے انتظامات بھی شامل ہیں۔ بی ایس این ایل اس اسکیم کے لیے پروجیکٹ مینجمنٹ ایجنسی ہے۔ 04.11.2024 تک، دیہی علاقوں میں بھارت نیٹ نیٹ ورک پر کل 11,74,536 براڈ بینڈ  ایف ٹی ٹی ایچ کنکشن فراہم کیے گئے ہیں۔

 

دیہی اور قبائلی علاقوں میں ڈیجیٹل خواندگی کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل انڈیا اقدامات کے تحت نافذ کی جانے والی  اسکیموں اور پروجیکٹوں میں پردھان منتری گرامین ڈیجیٹل ساکشرت ابھیان (پی ایم جی ڈی آئی ایس ایچ اے)، نیشنل نالج نیٹ ورک ( این کے این) اور  بھاشینی وغیرہ شامل ہیں۔

مواصلات اور دیہی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت  ڈاکٹر پیمسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

 

******

ش ح۔ م م ع۔ م ذ

)U-No. 4237(


(Release ID: 2085746) Visitor Counter : 17


Read this release in: English , Hindi , Tamil