سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
خوابوں سے تقدیر تک
دیویہ کلا میلہ 2024 شمولیت اور ورثے کی نئی تعریف کرتا ہے
Posted On:
18 DEC 2024 3:23PM by PIB Delhi
فن اور بااختیاریت ان افراد کی متاثر کن کہانیوں میں اکٹھے ہوتے ہیں جو اپنی اور اپنی برادریوں کی ترقی کے لیے تخلیقی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ روایتی دستکاری سے لے کر جدید فنکارانہ اظہار تک، یہ بیانیے مقامی فن اور شمولیت کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کرتے ہیں اور لچک، بااختیار بنانے اور ثقافتی تحفظ کو فروغ دیتے ہیں۔
دیویہ کلا میلہ ان کہانیوں کے لیے ایک قابل ذکر پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے، جو باصلاحیت فنکاروں کی آوازوں کاجشن مناتا ہے اور انہیں بڑے پیمانےپر عام کرتا ہے جو رکاوٹوں کو توڑتے ہیں اور امکانات کی نئی تعریف کرتے ہیں۔ یہ منفرد اقدام نہ صرف معذور افراد کو اپنی صلاحیتوں اور کاروباری سرگرمیوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے بلکہ ہندوستان کے بھرپور مقامی فن، ثقافت اور ورثے کے تحفظ اور فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ دستاویز کاریگروں کی طاقتور اور متاثر کن کہانیوں کی ایک بڑی تعداد پیش کرتی ہے جو اپنی تقدیر کے معمار ہونے پر یقین رکھتے ہیں اوراپنے سفر کو اپنی شرائط پر تشکیل دیتے ہیں۔
ہریش اور پریا
ہریش ایر اور ان کی اہلیہ پریا اس بات کی مثال ہیں کہ کس طرح روایتی کھانا پکانے کے طریقوں کو کاروبار کے ساتھ ملا کر کچھ غیر معمولی تخلیق کیا جا سکتا ہے۔ کیرالہ میں گھریلو روایتی اسنیکس بنانے کے چھوٹے پیمانے کے منصوبے کے ساتھ شروع کرتے ہوئے، اس جوڑے نے دس سالوں میں ایک فروغ پزیر کاروبار تیارکیا ہے۔ ان کی پیشکشیں، جیسے کیلے کے چپس اور کٹہل کے چپس، نہ صرف صحت مند اسنیکنگ کو فروغ دیتے ہیں بلکہ انہیں کیرالہ کے بھرپور روایتی کھانا تیار کرنے کے ثقافتی ورثے سے بھی مربوط رکھتے ہیں۔ دیویہ کلا میلے میں حصہ لینا ہریش اور پریا کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ وہ اپنی کھانا پکانے کی مہارت کو ظاہر کر سکیں اور متنوع سامعین کے ساتھ کیرالہ کے مستند ذائقوں کو بانٹ سکیں۔
ہینالی (درمیان میں) آئی ڈی ای اے سے تعلق رکھنے والے اپنے ساتھیوں کے ساتھ
دہلی میں، آئی ڈی ای اے سے منسلک ایک دیویانگ کاروباری خاتون ہینالی نے مقامی ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑوں کے شوق کو ایک کامیاب کاروبار میں بدل دیا ہے۔ آزادی کی طرف اس کا سفر دیویہ کلا میلہ جیسے پلیٹ فارم کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے۔ ہینالی اپنے ہنر کو بہتر بنانے اور اپنے ہاتھ سے بنے ہوئے خوبصورت ملبوسات کو وسیع تر سامعین تک پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔ وہ اس بات پر روشنی ڈالتی ہے کہ کس طرح دیویہ کلا میلہ فن اور فنکار دونوں کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہےاور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ دیویانگ جنوں کو وہ مرئیت ملے جس کے وہ مستحق ہیں۔
آرو اور اس کی ماں
آرٹ اپنا اظہار انتہائی غیر روایتی کینوس میں تلاش کرلیتا ہے اور آرو مہاجن کے لیے یہ کینوس جوتے ہیں۔ ڈاؤن سنڈروم میں مبتلا، آرو نے شاندار تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ پینٹنگ کے اپنے شوق کو آگے بڑھانے کے لیے تمام مشکلات کو عبورکیا۔ فیٹ می اَپ کے ذریعے تعاون یافتہ، آرو ہاتھ سے پینٹ شدہ جوتے، ہیٹس اور دیگر اشیاء کو اپنی مرضی کے مطابق بناتے ہیں جو نرالے، فیشن ایبل اور منفرد ہیں۔ دیویہ کلا میلہ میں ان کی لائیو شو پینٹنگ کی پرفارمنس مثبتیت پیدا کرتی ہے اور دیکھنے والوں کو مسحور کرتی ہے۔ ان کا کام نہ صرف ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے بلکہ معذوری کے ارد گرد سماجی دقیانوسی تصورات کو بھی چیلنج کرتا ہے۔ آرو کی کہانی دوسروں کو ان کے جذبے کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتی ہے، چاہے چیلنجز ہی کیوں نہ ہوں۔
شاندار 22 واں دیویہ کلا میلہ 12 دسمبر سے 22 دسمبر 2024 تک مشہور انڈیا گیٹ، نئی دہلی میں ملک بھر کے دیویانگ کاریگروں، کاروباری افراد اور فنکاروں کی غیر معمولی صلاحیتوں، تخلیقی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو ظاہر کرتا ہے۔ 2022 میں اپنے آغاز کے بعد سے، دیویہ کلا میلہ ممبئی، بھوپال اور بنگلورو سمیت 21 شہروں میں اپنے بااختیار بنانے کے وژن کو لے کر آیا ہے، جس میں دہلی میں 2024 کا ایڈیشن 22 واں باب ہے۔ یہ اقدام مساوی مواقع کا جشن مناتا ہے، ہنر کو پہچانتا ہے، آزادی کو فروغ دیتا ہے اور دیویانگ جنوں کو ثقافت اور برادری کے محافظوں کے طور پر بااختیار بناتا ہے۔ ہینالی، آرو اور ہریش جیسی متاثر کن کہانیوں کے ذریعے، میلہ شمولیت کی تبدیلی کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے اور بااختیار بنانے کی نئی تعریف کرتا ہے۔
حوالہ جات
https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2083444
پی ڈی ایف ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
*********
) ش ح – اک- ش ہ ب )
U.No. 4221
(Release ID: 2085656)
Visitor Counter : 14