سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن کے مقاصد

Posted On: 18 DEC 2024 1:22PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی اور  ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ  چارج)  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج لوک سبھا میں  ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن ( اے این آر ایف )  کا مقصد 28-2023 ء  کے دوران 50000 کروڑ روپے کے فنڈز وصول کرنا ہے، جو اے این آر ایف  فنڈ، انوویشن فنڈ، سائنس اور انجینئرنگ میں تحقیق کے لیے  فنڈ اور خصوصی مقاصد کے  لیے فنڈز کی شکل میں ہوں گے۔ مرکزی حکومت کی طرف سے 14000 کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جب کہ باقی رقم دیگر ذرائع  بشمول عوامی شعبے کی تنظیموں، نجی شعبے، فلاحی تنظیموں، فاؤنڈیشنز یا بین الاقوامی اداروں سے عطیات کے ذریعے حاصل کی جائے گی ۔  

اے این آر ایف  کا ایک گورننگ بورڈ ( جی بی )  تشکیل دیا گیا ہے اور مرکزی حکومت نے اس بورڈ کو مندرجہ ذیل  طریقے سے بھارتی گزٹ میں نوٹیفائی کیا ہے۔

1

بھارت کے وزیر اعظم

صدر  ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

2

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر

نائب صدر ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

3

مرکزی وزیر تعلیم

نائب صدر ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

4

نیتی آیوگ کا ایک رکن  ، جو سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ہو

رکن ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

5

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمہ میں حکومت ہند کے سکریٹری

رکن ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

6

سائنسی اور صنعتی تحقیق کے محکمہ میں حکومت ہند کے سکریٹری

رکن ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

7

بایو ٹکنالوجی کے محکمہ میں حکومت ہند کے سکریٹری

رکن ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

8

اعلیٰ تعلیم کے محکمے میں حکومت ہند کے سکریٹری

رکن ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

9

حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر

ممبر سیکرٹری ( افسربہ اعتبارِ عہدہ )

10

ڈاکٹر منجول بھارگو، پروفیسر، پرنسٹن یونیورسٹی، امریکہ

ممبر

11

ڈاکٹر رومیش ٹی وادھوانی ، چیئرپرسن، سمفنی ٹیکنالوجی گروپ کیلیفورنیا اور نیویارک، امریکہ

ممبر

12

ڈاکٹر رگھوویندر تنور ، چیئر، انڈین کونسل آف ہسٹوریکل ریسرچ

ممبر

13

ڈاکٹر جے رام این چنگلور ،  ڈائریکٹر، ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈامینٹل ریسرچ

ممبر

14

پروفیسر جی رنگ راجن ،ڈائریکٹر، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس

ممبر

15

ڈاکٹر سبرا سریش ،  پروفیسر ایٹ لارج، براؤن یونیورسٹی،  امریکہ

ممبر

 

گورننگ بورڈ ( جی بی )  کی پہلی  میٹنگ  10 ستمبر  ، 2024  ء کو وزیر اعظم کی صدارت میں بحیثیت جی بی  کے صدر   ہوئی ۔ اس  میٹنگ میں اے این آر ایف  کے اسٹریٹجک حل  پر بات چیت کی گئی  ، جو ملک کے سائنسی و ٹیکنالوجی کے منظرنامے کو تیز کرنے اور مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ بات چیت میں بھارت کی عالمی سطح پر اہم شعبوں میں حیثیت  ،تحقیق اور ترقی ( آر اینڈ ڈی ) کو قومی ترجیحات سے ہم آہنگ کرنا، جامع ترقی کو فروغ دینا، صلاحیت سازی ، سائنس کے شعبے میں  ترقی اور اختراعات کے ماحولیاتی نظام کو  فروغ دینا ، یونیورسٹیوں اور کالجوں کی پوشیدہ صلاحیت کو ابھارنا، صنعتی تحقیق کے ذریعے تعلیمی تحقیق اور صنعتی اطلاق کے درمیان فرق کو کم کرنا اور ملک کے تحقیقاتی ماحولیاتی نظام کو بڑھانے اور سائنسی و تکنیکی  ترقی  کو تیز کرنے کے لیے پروگراموں کا نفاذ شامل تھا۔

ان بات چیت کے مطابق آر اینڈ ڈی  پروگرام جیسے ‘‘ وزیر اعظم سالانہ کیریئر ریسرچ  کے لیے مالی مدد ( پی ایم ای سی آر جی )  ’’ ، زیادہ موثر شعبوں میں پیش رفت کے لیے مشن - الیکٹرک گاڑی ( ایم اے ایچ اے –ای وی ) ، ‘‘ مجموعی تحقیق کے لیے مالی مدد ( آئی آر جی )، اور  ‘‘ تیز رفتار اختراعات اور تحقیق کےلیے شراکت داری ( پی اےآئی آر ) ’’  شروع کیے گئے ہیں۔

********

( ش ح ۔ ش م   ۔ ع ا )

U.No. 4219


(Release ID: 2085646) Visitor Counter : 18


Read this release in: English , Hindi