سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال : شمال مشرقی علاقے میں قومی شاہراہ کے منصوبے

Posted On: 18 DEC 2024 1:54PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی  کہ شمال مشرقی خطے میں 190منصوبوں کی کل لمبائی 3,856 کلومیٹر ہے اور اس کے لیے  منظور شدہ  رقم  81،540 کروڑ روپے  ہے۔ اور اس منظور شدہ رقم سے شمال مشرقی خطے میں قومی شاہراہوں(این ایچ ایس) پر  قومی شاہراہ زیر تعمیر ہے۔  قومی شاہراہوں سے متعلق تمام زیر تعمیر کام  طے شدہ اور نظرثانی شدہ کام  کے ستمبر 2028 تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔  ریاست میں قومی شاہراہوں سے متعلق  تمام کام ریاست کے لحاظ سے اور سال کے حساب سے مختص کیا جاتا ہے۔ مالی سال 2024-25 کے دوران شمال مشرقی علاقے میں قومی شاہراہوں  سے متعلق  کاموں کے لیے کل  19,338 کروڑ روپےمختص  کیے گئے ہیں۔

شمال مشرقی خطے میں ان منصوبوں کو تیزی سے مکمل کرنے کے لیے اٹھائے گئے  اقدامات درج ذیل ہیں:

  1. زمین کے حصول کو ہموار کرنا
  2. تنازعات کے حل  سے متعلق طریقہ کار کو بہتر بنانا
  • iii. زمین کے حصول اورکلیئرنس وغیرہ کے لحاظ سے مناسب تیاری کے بعد پراجیکٹس کا ایوارڈ وغیرہ۔
  1. درست اور ہموار بنانے کے طریقہ کار کو  حتمی شکل دینے کے بعد جلد از جلد حاصل کردہ افادیت کے تخمینے کو درست طریقے سے تیار کیا گیا اور پروجیکٹ کی تشخیص کے لیے اسی طرح کا طریقہ کار اپنایاگیا۔
  2. متعلقہ وزارتوں اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ قریبی تال میل؛
  3. مختلف سطحوں پر باقاعدہ جائزہ؛
  4. دائرہ کار میں تبدیلی اور وقت کی تجاویز  میں توسیع کی منظوری میں تیزی لانا؛ اور
  5. کاموں کی منظوری سے پہلے نیٹ ورک پلاننگ گروپ کا جائزہ لینا تاکہ پروجیکٹ سے متعلق مسائل کی پہلے سے نشاندہی کی جا سکے اور ان کا حل پہلے سے طے کیا جا سکے۔

******

ش ح۔ م م ع۔ م ذ

)U-No. 4208(


(Release ID: 2085608) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi