کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی غرض سےطبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی اسکیم


پیداوار کی مدت مالی سال 2023-2022 سے مالی سال 27-2026کے ساتھ اس اسکیم کا کل مالی خرچ  3,420 کروڑ روپے ہے

19 گرین فیلڈ پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے اور اس اسکیم کے تحت اعلی درجے کے طبی آلات سمیت 44 مصنوعات کی پیداوار شروع کی گئی ہے جو پہلے ملک میں درآمد کی جاتی تھیں

Posted On: 17 DEC 2024 5:56PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کی غرض سے 2020 میں طبی آلات کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیباتی (پی ایل آئی) اسکیم کا آغاز کیا ۔ پیداوار کی مدت مالی سال 2023-2022 سے مالی سال 27-2026کے ساتھ اس اسکیم کا کل مالی خرچ  3,420 کروڑ روپے ہے یہ اسکیم منتخب کمپنیوں کو ہندوستان میں تیار کردہ طبی آلات کی بڑھتی ہوئی فروخت پر 5فیصد کی شرح سے ترغیب فراہم کرتی ہے اور پانچ (5) سال کی مدت کے لیے اسکیم کے چار نشان زد زمرے کے تحت اس کااحاطہ کیا گیاہے ۔

اس اسکیم کے تحت 19 گرین فیلڈ پروجیکٹوں کو شروع کیا گیا ہے اور 44 مصنوعات کی پیداوار شروع کی گئی ہے جن میں اعلی درجے کے طبی آلات جیسے لینیئر ایکسلریٹر ، ایم آر آئی مشینیں ، سی ٹی اسکین ، میموگرام ، سی آرمز ، الٹراساؤنڈ مشینیں وغیرہ شامل ہیں ، جو پہلے ملک میں درآمد کیے جاتے تھے ۔ ستمبر 2024 تک اسکیم کے تحت درخواست کنندگان کے ذریعے کی  گئی مجموعی فروخت 8,039.63 کروڑ روپے ہے(جس میں 3,844.01 کروڑ روپئے مالیت کی برآمدات شامل ہے)

اس اسکیم کے تحت ریاست گجرات میں اب تک چار گرین فیلڈ پروجیکٹ قائم کیے جا چکے ہیں ۔ پروجیکٹوں کی تفصیلات ضمیمہ میں  ہیں۔

ضمیمہ

نمبر شمار

درخواست کنندگان کےنام

پروڈکٹ

پروجیکٹ کا مقام

1

انویژن سائنٹیفک پرائیویٹ لمیٹڈ

 اسٹینٹس

 پی ٹی سی اے بیلون کیتھیٹر

سورت، گجرات

2

میرل ہیلتھ کیئر پرائیویٹ لمیٹڈ

 ہپ امپلانٹس

 نی امپلانٹ

 ٹراما امپلانٹ

واپی، گجرات

3

میرل لائف سائنسز پرائیویٹ لمیٹڈ

 ہارٹ والوز

 اسٹینٹس

 پی ٹی سی اے بیلون کیتھیٹر

واپی، گجرات

4

سہجانند میڈیکل ٹیکنالوجیز

 ہارٹ والوز،

 اسٹینٹس،

 پی ٹی سی اے بیلون ڈیلیٹیشن کیتھیٹر

 ہارٹ ایکلوڈر

سورت، گجرات

 

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی ۔
 

-------------

ش ح۔ف ا۔ ع ن

U NO: 4187


(Release ID: 2085508) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi