امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی (سی سی پی اے) نے 45 کوچنگ سینٹرز کو گمراہ کن اشتہارات کے لیے نوٹس جاری کیا، 19 کوچنگ اداروں پر 61,60,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا
Posted On:
17 DEC 2024 3:58PM by PIB Delhi
صارفین امور کا مرکزی محکمہ ترقی پسند قوانین بنا کر صارفین کے تحفظ اور صارفین کو بااختیار بنانے کی سمت مسلسل کام کر رہا ہے۔ گلوبلائزیشن، ٹیکنالوجی، ای - کامرس مارکیٹ وغیرہ کے نئے دور میں صارفین کے تحفظ کو کنٹرول کرنے والے ڈھانچے کو جدید بنانے کے مقصد سے، کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1986 کو منسوخ کر دیا گیا اور کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ - 2019 سے اس کی جگہ لے لی گئی۔
کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ-2019 کے سیکشن 10 کے تحت سینٹرل کنزیومر پروٹیکشن اتھارٹی ( سی سی پی اے) قائم کی گئی ہے تاکہ صارفین کے حقوق کی خلاف ورزی، غیر منصفانہ تجارتی طریقوں اور غلط یا گمراہ کن اشتہارات کو فروغ دیا جائے،عوام اور صارفین کے مفادات کے خلاف تحفظ فراہم کیا جائے اور ان کے نفاذ کو روکا جا سکے۔
13 نومبر 2024 کو سی سی پی اے نے "کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام کے لیے ہدایات 2024" جاری کیا گیا ہے تاکہ کوچنگ سینٹرز کو سامان یا سروس کی فروخت کو فروغ دینے اور گمراہ کن یا غیر منصفانہ طریقوں میں ملوث ہونے سے روکا جا سکے۔
صارفین کے مفادات کے تحفظ کے لیے سی سی پی اے نے 45 مختلف کوچنگ سینٹرز کو گمراہ کن اشتہارات جاری کرنے پر نوٹس جاری کیے ہیں سی سی پی اے نے 19 کوچنگ اداروں پر 61,60,000 (اکسٹھ لاکھ ساٹھ ہزار)روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے اور انہیں گمراہ کن اشتہارات اور غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کو روکنے کی ہدایت کی ہے۔
نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن ( این سی ایچ) جو محکمہ امور صارفین کے زیر انتظام ہے، ملک بھر کے صارفین کے لیے ایک ہی پوائنٹ کے طور پر کام کر رہی ہے تاکہ قانونی چارہ جوئی سے قبل ان کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے۔ صارفین ملک میں کہیں سے بھی 17 زبانوں میں ٹول فری نمبر 1915 پر اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ یہ شکایات اپنی سہولت کے مطابق انٹیگریٹڈ گریوینس ریڈسل میکانزم (آئی این جی آر اے ایم) کے ذریعے رجسٹر کی جا سکتی ہیں، ایک اومنی چینل آئی ٹی فعال مرکزی پورٹل، مختلف چینلز - واٹس ایپ، ایس ایم ایس، ای- میل ، این سی ایچ ایپ، ویب پورٹل، یو ایم اے این جی ایپ کے ذریعے 1004 کمپنیاں، جنہوں نے رضاکارانہ طور پر این سی ایچ کے ساتھ شراکت کی ہے، 'کنورجنس' پروگرام کے حصے کے طور پر اپنے ازالے کے عمل کے مطابق براہ راست ان شکایات کا جواب دیتی ہیں اور پورٹل پر شکایت کنندہ کو فیڈ بیک فراہم کرتی ہیں۔ جن کمپنیوں نے نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن کے ساتھ شراکت نہیں کی ان کے خلاف شکایات کمپنی کے ای - میل آئی ڈی پر حل کے لیے بھیجی جاتی ہیں۔
نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن ( این سی ایچ) کے ذریعے صارفین کے امور کے محکمے نے یو پی ایس سی سول - سروسز، آئی آئی ٹی اور دیگر داخلہ امتحانات میں داخلہ لینے والے طلباء اور امیدواروں کے لیے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے مقدمے سے پہلے کے مرحلے میں کامیابی کے ساتھ مداخلت کی ہے۔ نیشنل کنزیومر ہیلپ لائن میں مختلف کوچنگ سینٹرز کی طرف سے غیر منصفانہ طریقوں سے متعلق درج کی گئی کئی شکایات کے بعد خاص طور پر طلباء/امیدواروں کی انرولمنٹ فیس واپس نہ کرنے کے بعد این سی ایچ نے متاثرہ طلباء کو 1.15 کروڑ روپے کی فیس کی واپسی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک مشن شروع کیا ہے جوموڈ پر ان شکایات کو حل کرنے کے لئے شروع کر دیا گیا ہے۔
یہ معلومات صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے آج ایوان بالا- راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ باتیں کہیں۔
*****
U No.4178
ش ح۔ ظ ا
(Release ID: 2085458)
Visitor Counter : 8