تعاون کی وزارت
امدادِ باہمی کے شعبے میں اثرانگیزی ایوارڈس
Posted On:
17 DEC 2024 4:34PM by PIB Delhi
نیشنل فیڈریشن کوآپریٹو شوگر فیکٹریز لمیٹڈ (این ایف سی ایس ایف) کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق، انہوں نے اپنے سلور جوبلی سال (1985) میں تکنیکی کارکردگی ایوارڈز متعارف کرائے تاکہ رکن کوآپریٹو شوگر فیکٹریوں کے درمیان صحت مند مسابقت کا جذبہ پیدا کیا جا سکے اور ان کی تکنیکی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔
گزشتہ تین برسوں کے دوران جیتنے والوں کی زمرہ وار تفصیلات منسلک ہیں۔
این ایف سی ایس ایف نے اثرانگیزی ایوارڈز کی وجہ سے شعبوں میں درج ذیل تاثرات/ بہتری کی اطلاع دی ہے:
ایوارڈ یافتہ کوآپریٹیو ملوں کی کارکردگی:
حاراتی ریاستوں یعنی مہاراشٹر، کرناٹک، گجرات وغیرہ میں اوسط گنا پیداوار 128-144 ٹن/ہیکٹیئر اور اوسط چینی وصولی فیصد 12.64-13.20 فیصد کے ساتھ اچھی کارکردگی حاصل کی گئی اور ذیلی حاراتی ریاستوں یعنی اترپردیش، ہریانہ، پنجاب وغیرہ میں اوسط گنا پیداوار 70-90 ٹن/ہیکٹیئر اور اوسط چینی وصولی فیصد 10.89 -12.18 فیصد کے ساتھ درج کی گئی۔
ایوارڈ یافتہ ملوں نے گنا ترقیاتی پروگرام کو اچھے طریقے سے نافذ کیا، اور پلانٹ کے تحفظ، آبی تحفظ اور توسیعی پروگراموں پر خاطر خواہ رقم صرف کی۔ یہ مل 100 فیصد صلاحیت کو بروئے کار لائے اور انہوں نے پرائی کے سیزن 2020-21، 2021-22 اور 2022-23 میں مجموعی طور پر کم نقصانات کے ساتھ اعلیٰ ترین مل پیداوار حاصل کی۔ مجموعی طور پر، 88-108 ملوں میں سے (پرائی کا سیزن 2020-21، 2021-22 اور 2022-23)21 ایوارڈ یافتہ ملوں نے طے شدہ معیارات کے زمرے یعنی گنے کے تین سیزن کے دوران گنا ترقیات، تکنیکی اثرانگیزی اور مالی انتظام کاری ، کے لیے سب سے زیادہ نمبرات حاصل کیے۔
بہتری:
اس کے علاوہ، کل ہند سطح پر گنے کی اوسط پیداواری صلاحیت 70 سے 80 ٹن فی ہیکٹر تک بتائی گئی ہے۔ یہ پیداواری سطح اس شعبے میں زرعی طریقوں اور فصلوں کے انتظام میں ہونے والی پیشرفت کی نشاندہی کرتی ہے۔ مزید برآں، اسی مدت یعنی 2010 سے 2020 کے دوران ، چینی کی وصولی 10.17 اور 11.01 کے درمیان درج کی گئی ہے۔ یہ اعداد و شمار شوگر کی صنعت میں مزید ترقی اور بہتری کے امکانات کو اجاگر کرتے ہیں، جس سے کاشتکاروں اور چینی کی مینوفیکچرنگ سے وابستہ کاروباری اداروں دونوں کو فائدہ ہوتا ہے۔
یہ اطلاع امدادِ باہمی کے وزیر جناب امت شاہ کے ذریعہ لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔
ضمیمہ
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4179
(Release ID: 2085431)
Visitor Counter : 11