اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پیداواریت سے منسلک ترغیباتی اسکیم

Posted On: 17 DEC 2024 4:00PM by PIB Delhi

تعمیراتی اور بنیادی ڈھانچہ، موٹر گاڑی اور دفاعی شعبے ہندوستان کی فولاد کی کھپت میں تقریباً 90 فیصد کے حصہ دار ہیں۔ ان شعبوں میں فولاد کے اثرات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-

تعمیراتی شعبہ: فولاد حکومت کے بڑے پیمانے پر بنیادی ڈھانچے کی توسیع جیسے شاہراہوں، پلوں، ریلوے، میٹرو نظام، اور قابل استطاعت ہاؤسنگ پروگرام کی تعمیر کے لیے لازمی عنصر کی حیثیت رکھتا ہے۔

موٹر گاڑی شعبہ: فولاد کا استعمال چیسس، باڈی پینلز اور انجن کے پرزے سمیت وسیع پیمانے پر پرزوں کی تیاری میں کیا جاتا ہے۔ میک ان انڈیا جیسی پہل قدمیوں نے مقامی طور پر تیار کردہ اسٹیل کی طلب میں اضافہ کیا ہے۔

دفاعی شعبہ: ملک کی عسکری صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے دفاعی سرمایہ کاری میں اضافے کے ساتھ ساتھ خصوصی، اعلیٰ طاقت کے حامل فولاد مرکبات کی ضرورت میں بھی اضافہ رونما ہوا ہے۔ فولاد بھارت کے بڑھتے ہوئے دفاعی ڈھانچے جیسے فوجی اڈے اور ذخیرہ کرنے کی سہولیات میں بھی اہم ہے۔

ملک کے اندر خصوصی اسٹیل کی تیاری کو فروغ دینے اور سرمایہ کاری کو راغب کرکے درآمدات کو کم کرنے کے لیے پیداواریت سے منسلک ترغیبات (پی ایل آئی) اسکیم کو حکومت نے جولائی 2021 میں مطلع کیا تھا۔ اسپیشلٹی اسٹیل کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے تحت متوقع اضافی سرمایہ کاری 27,106 کروڑ روپے ہے، جس سے تقریباً 24 ملین ٹن کی ڈاؤن اسٹریم صلاحیت پیدا ہوگی اور 14,760 کے بقدر راست روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

فولاد ضابطہ سے باہر کا ایک شعبہ ہے اور حکومت اُڈیشہ سمیت ملک کی تمام ریاستوں میں فولاد کے شعبے کی ترقی کے لیے ایک سازگار پالیسی ماحول بنا کر ایک سہولت کار کے طور پر کام کرتی ہے۔ فولاد پلانٹ کے قیام کے بارے میں فیصلے صنعت کی جانب سے خام مال کی دستیابی، بندرگاہ سے فاصلہ، لاجسٹکس وغیرہ کی بنیاد پر ٹیکنو کمرشل کی بنیاد پر لیا جاتا ہے:

 

سال

خام فولاد (ملین ٹن میں)

کمایا گیا فولاد(ملین ٹن میں)

پیداوار

پیداوار

کھپت

2019-20

109.14

102.62

100.17

2020-21

103.54

96.20

94.89

2021-22

120.29

113.60

105.75

2022-23

127.20

123.20

119.89

2023-24

144.30

139.15

136.29

ماخذ: مشترکہ پلانٹ کمیٹی، ایم این ٹی- ملین ٹن

یہ اطلاع فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما کے ذریعہ آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4169


(Release ID: 2085417) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi