بھاری صنعتوں کی وزارت
بھاری صنعت کے شعبے کے لیے اسکیمیں
Posted On:
17 DEC 2024 3:31PM by PIB Delhi
بھاری صنعت کی وزارت نے "بھارتی کچے سازو سامان کے شعبے میں مسابقت کی بہتری کی خاطر اسکیم- مرحلہ دوم" نافذ کی ہے۔ اس اسکیم کا مقاصد درج ذیل ہیں:
(i) ایک مضبوط اور عالمی سطح پر مسابقتی کچے سازو سامان کے شعبے کا قیام؛ (ii) تحقیق اور جدت کے لیے ایک خودمختار ماحولیاتی نظام کی تشکیل، تاکہ مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز کے لیے ٹیکنالوجی اختراعی پورٹلز کا استعمال کیا جا سکے؛ (iii) موجودہ افرادی قوت کی مہارت کو بڑھانا اور اس شعبے کے لیے اعلیٰ مہارت والی افرادی قوت کی دستیابی کو بڑھانا؛ (iv) اسمارٹ مینوفیکچرنگ کو فروغ دینا اور صنعت 4.0 کے لیے کچے سازو سامان کے شعبے میں متعلقہ، مضبوط اور سستی ٹیکنالوجیز کے استعمال کی حوصلہ افزائی کرنا تاکہ کارکردگی اور پیداواریت میں بہتری آئے؛ اور (v) کچے سازو سامان کے لیے ٹیکنالوجیز کی گھریلو ترقی کو فروغ دینا۔ اس اسکیم کا مالی بجٹ 1207 کروڑ روپے ہے، جس میں 975 کروڑ روپے بجٹ سے اور 232 کروڑ روپے صنعت کی شراکت سے حاصل کیے جاینگے۔
اس اسکیم کے مرحلہ اول کا تھرڈ پارٹی جائزہ ایک ماہر کمیٹی کے ذریعے کیا گیا، جس کی صدارت جناب ایس. چودھری، ڈائریکٹر، آئی آئی ٹی-جودھ پور نے کی۔ کمیٹی نے، دیگر چیزوں کے علاوہ، یہ سفارش کی کہ موجودہ اسکیم نے کچے سازو سامان کے شعبے کی ٹیکنالوجی اور ڈھانچے کی ضروریات کو محدود طریقے سے پورا کرنے کی راہ ہموار کی ہے۔ تاہم، پورے ملک میں کچے سازو سامان کی صنعت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس اسکیم کا دائرہ بڑھانا حکومتِ ہند کی "میک ان انڈیا" مہم پر مطلوبہ اثرات مرتب کرے گا۔ اسی لیے، 25 جنوری 2022 کو بھاری صنعت کی وزارتِ نے "بھارتی کچے ساز و سامان کے شعبے میں مسابقت کی بہتری اسکیم- مرحلہ دوم" کو نوٹیفائی کیا۔
یہ اطلاع بھاری صنعتوں اور اسٹیل کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواس ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
******
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4166 )
(Release ID: 2085400)
Visitor Counter : 12