زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

موسمیاتی لچکدار دھان کی اقسام کی ترقی

Posted On: 17 DEC 2024 3:02PM by PIB Delhi

حکومت نے آئی سی اے آر کے فلیگ شپ نیٹ ورک پروجیکٹ ’نیشنل انوویشن آن کلائمیٹ ریسیلینٹ ایگریکلچر‘(این آئی سی آر اے) کے ذریعے انٹیگریٹڈ سمولیشن ماڈلنگ اسٹڈیز کے ذریعے مختلف دھان اگانے والے علاقوں کے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کا اندازہ لگایا۔ مطالعہ نے انکشاف کیا کہ موافقت کے اقدامات کی عدم موجودگی میں، موسمیاتی تبدیلیوں سے 2050 میں چاول کی پیداوار میں 20 فیصد اور 2080 میں 47 فیصد تک کمی کا امکان ہے۔ آبپاشی والے چاول کی پیداوار 2050 میں 3.5 فیصد اور 2080 میں 5 فیصد تک کم ہو سکتی ہے۔

2014 سے 2024 تک چاول کی کل 668 اقسام تیار کی جا چکی ہیں، جن میں سے 199 اقسام انتہائی موسمیاتی لچکدار ہیں، جو انتہائی موسمی حالات کا مقابلہ کر سکتی ہیں، جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں: چاول کی 103 اقسام خشک سالی اور پانی کے دباؤ کو برداشت کرنے والی؛ چاول کی 50 اقسام سیلاب/گہرے پانی/ڈوبنے کو برداشت کرنے والی ۔ چاول کی 34 اقسام نمکیات/ الکلائنٹی/ سوڈیکیٹی برداشت کرنے والی ہیں۔ چاول کی 6 اقسام گرمی کے دباؤ کو برداشت کرنے والی اور 6 اقسام سردی کو برداشت کرنے والی ہیں۔ مزید یہ کہ چاول کی 668 اقسام میں سے 579 اقسام کیڑوں اور بیماریوں کو برداشت کرنے والی ہیں۔

151 کمزور اضلاع کے 448 آب و ہوا کے لچکدار دیہاتوں میں این آئی سی آر اے کے ٹیکنالوجی ڈیموسٹریشن کمپوننٹ کے تحت موسمیاتی لچکدار ٹیکنالوجیز پر ٹیکنالوجی کے مظاہرے اور صلاحیت سازی کے پروگرام منعقد کیے گئے۔ دھان سے متعلق کچھ مخصوص آب و ہوا کی لچکدار ٹیکنالوجیز ہیں: آب و ہوا کی لچکدار اقسام کا مظاہرہ، چاول کی کاشت کے متبادل طریقے جیسے ایروبک چاول، براہ راست بیج والے چاول اور ڈرم کی بیجائی، دھان کی پیوند کاری سے پہلے ڈھینچا کے ساتھ سبز کھاد، کمیونٹی  نرسیز برائے تاخیر شدہ موسم وغیرہ تاکہ متغیر موسمی حالات کے اثرات کو کم  سے کم کیا جا سکے۔

ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا کرنے کے لیے، حکومت ہند نیشنل مشن فار سسٹین ایبل ایگریکلچر (این ایم ایس اے) کو نافذ کرتی ہے، جو کہ موسمیاتی تبدیلی پر قومی ایکشن پلان (این اے پی سی سی) کے اندر ایک مشن ہے۔ حکومت ہند موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لیے این ایم ایس اے کے ذریعے ریاستوں کو مالی مدد فراہم کرتی ہے۔

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

..................................................... ...................................................

) ش ح –ا ک- س ع س  )

U.No. 4154


(Release ID: 2085335) Visitor Counter : 14


Read this release in: English , Hindi , Tamil