سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: فعال ہندوستان کے لیے پی ایم ینگ ایچیور اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم (پی ایم یسسوی)

Posted On: 17 DEC 2024 1:46PM by PIB Delhi

حکومت دیگر پسماندہ طبقات (او بی سی)، اقتصادی طور پر پسماندہ طبقات (ای بی سی) اور ڈی نوٹیفائیڈ قبائل (ڈی این ٹی) کے طلباء کو اسکالرشپ اور تعلیمی مدد فراہم کرنے کے لیے فعال ہندوستان  کے لیے پی ایم ینگ اچیورز اسکالرشپ ایوارڈ اسکیم(پی ایم یسسوی ) نام کی ایک جامع اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ پی ایم یسسوی کے تحت  مندرجہ ذیل ذیلی اسکیمیں ہیں۔

  • او بی سی  ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے پری میٹرک اسکالرشپ
  • ہندوستان میں زیر تعلیم او بی سی  ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے پوسٹ میٹرک اسکالرشپ
  • او بی سی  ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے اسکول میں اعلیٰ درجے کی تعلیم
  • او بی سی  ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے کالج میں اعلیٰ درجے کی تعلیم
  • او بی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل کی تعمیر

حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعے او بی سی طلباء کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپ کو نافذ کرتی ہے۔ او بی سی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹلز کی تعمیر کی اسکیم کے تحت فنڈز تین (3) قسطوں میں مکمل تجاویز کی وصولی پر ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں کو جاری کیے جاتے ہیں۔ مالی سال 2023-24 کے لیے مختص شدہ بجٹ  40.00 کروڑ ہے۔

او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے اسکول میں اعلیٰ درجے کی تعلیم کی اسکیم کے تحت، ٹیوشن فیس، ہاسٹل فیس اور اسکول کی ضرورت کے مطابق دیگر چارجز کو پورا کرنے کے لیے اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے، زیادہ سے زیادہ75,000 روپے سالانہ  درجہ 9 اور 10 کے ہر  طالب علم کے لئے  اور 1,25,000  روپے سالانہ درجہ  11 اور  12کے ہر طالب علم کے لئے۔مزید برآں   او بی سی ، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلبا کے لئے  کالج میں اعلی درجے کی تعلیم کی اسکیم کے تحت اسکالر شپ  ان ضروریات کو پورا کرنے کے لئے دی جاتی ہے(اے)  مکمل ٹیوشن فیس اور   ناقابل واپسی چارجز (پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں کے لیے سالانہ 2.00 لاکھ روپے کی حد ہے ۔ اور  کمرشل پائلٹ ٹریننگ اور ٹائپ ریٹنگ کورسز کے لیے نجی شعبے کے فلائنگ کلبوں کے لیے سالانہ 3.72 لاکھ فی طالب علم، (بی) طالب علم کے لیے رہنے کے اخراجات  Rs.3000فی  ماہ فی طالب علم، (سی ) کتابوں اور اسٹیشنری کے لیے @ Rs. . 5000 سالانہ فی طالب علم اور (ڈی) نامور برانڈ کے کمپیوٹر/لیپ ٹاپ کے لیے  یو پی ایس اور پرنٹر جیسے لوازمات کے ساتھ کورس کے دوران ایک وقتی امداد کے طور پر فی طالب علم 45000 تک محدود ہے۔

 

او بی سی، ای بی سی اور ڈی این ٹی طلباء کے لیے پری میٹرک اور پوسٹ میٹرک اسکالرشپس جیسی اسکیموں کے موثر نفاذ کو یقینی بنانے اور 2047 تک وکست بھارت (ترقی یافتہ ہندوستان) کے وسیع تر وژن کے ساتھ ان کی ہم آہنگی کو یقینی بنانے کا مقصد تعلیم تک رسائی کو بہتر بنانا ، ڈراپ آؤٹ کی شرح کو کم کرنا، اور ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا۔ مؤثر نفاذ کے لیے اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • ہدف بند  استفادہ کنندگان: ہر سال اسکالرشپ کے لیے مستفید ہونے والوں کی تعداد کے حوالے سے واضح اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔
  • نگرانی کا طریقہ کار: ریاستی حکومتوں اور تعلیمی اداروں کے ذریعہ پیش کردہ رپورٹوں کے ذریعہ اسکالرشپ اسکیموں کے نفاذ کی باقاعدہ نگرانی۔
  • اثر کا اندازہ: باقاعدگی سے سالانہ پیشرفت کی رپورٹوں کے ذریعے اسکالرشپ اسکیموں کی پیشرفت کو ٹریک کرنا ، جو اس بات کا اندازہ لگاتا ہے  کہ اسکالرشپ کی تقسیم کتنے مؤثر طریقے سے ہوئی ہے۔ ان سکیموں کی تھرڈ پارٹی ایویلیویشن ان خامیوں کا اندازہ لگانے اور بہتری کی تجویز دینے کے لیے کی جاتی ہے۔
  • جائزہ کمیٹیاں: اسکیموں کی تاثیر کو جانچنے کے لیے وقتاً فوقتاً نظر ثانی  اور اثرات کا جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض ِ  اختیارات کے مرکزی مملکت ،جناب بی ایل ورما  نے  آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کی ہیں ۔

..................................................... ...................................................

) ش ح –ا ک - س ع س  )

U.No. 4137


(Release ID: 2085330) Visitor Counter : 16


Read this release in: English , Hindi , Punjabi