زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
نمو دیدی ڈرون اسکیم
Posted On:
17 DEC 2024 3:02PM by PIB Delhi
حکومت نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز) کو2023-24 سے 2025-26 کی مدت کے لیے 1261 کروڑ روپے کے اخراجات کے ساتھ ڈرون فراہم کرنے کے لیے مرکزی سیکٹر اسکیم کے طور پر ’نمو ڈرون دیدی‘ کو منظوری دی ہے۔ اسکیم کے تحت فراہم کیے جانے والے کل 15,000 ڈرونز میں سے، لیڈ فرٹیلائزر کمپنیز (ایل ایف سیز) نے اپنے اندرونی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے، 2023-24 میں پہلے 500 ڈرونز خریدے ہیں اور منتخب ایس ایچ جیز میں تقسیم کیے ہیں۔ مالی سال 2024-25 کے دوران پہلے مرحلے میں 3090 ایس ایچ جیز کو ڈرون تقسیم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔
یہ اسکیم محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود(ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو) ، محکمہ دیہی ترقی(ڈی او آرڈی ) اور کھادوں کے محکمے(ڈی او ایف ) ، ڈی اے وائی-این آر ایل ایم اور لیڈ فرٹیلائزر کمپنیز (ایل ایف سیز) کے تحت ترقی یافتہ خواتین کے ایس ایچ جیز کے وسائل کو ملا کر لاگو کیا جاتا ہے۔ ریاستی سطح پر کمیٹی جس کے ممبران ،مختلف لائن محکموں اور اداروں سے ماخوذ ہوتے ہیں ایل ایف سیز اور کیڑے مار ادویہ والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون میں منتخبہ خواتین ایس ایچ جیز کے لئے کاروبار فراہم کرنے / یقینی بنانے ،ڈرون کے استعمال اور مستقبل کی ضروریات ، موجودہ خلا کی شناخت ، ضلع وار ڈڑون کے استعمال کی تشخیص ، ڈرون پائلٹ اور ڈرون معاون کی تربیت کے لئے خواتین ایس ایچ جیز کے ممبران کے انتخاب اور شناخت شدہ کلسٹر میں ڈرون فراہم کرنے کے لئے ریاستوں میں ڈی اے وائی – این آر ایل ایم کے تحت ترقی یافتہ خواتین ایس ایچ جیز کے انتخاب اور ڈرون کے استعمال کے لئے مناسن کلسٹروں کے انتخاب کے لئے ذمہ دار ہے۔
ڈرون ایک پیکیج کے طور پر فراہم کیے جاتے ہیں، جس میں لازمی ڈرون پائلٹ ٹریننگ اور ان خواتین کے ایس ایچ جیز کے ممبروں میں سے ایک کے لیے غذائی اجزاء اور کیڑے مار دوا کے استعمال کے لیے زراعت کے مقصد کے لیے اضافی تربیت بھی شامل ہے۔ ایس ایچ جیز کے دیگر ممبران/خاندان کے افراد کو ڈرون اسسٹنٹ کے طور پر تربیت دینے کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ محکمہ زراعت اور کسانوں کی بہبود نے پہلے ہی اکتوبر 2024 میں اس اسکیم کے تفصیلی آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔
اس اسکیم کے تحت اقدامات کا مقصد ایس ایچ جیز کو کاروبار اور روزی روٹی کی مدد فراہم کرنا ہے۔ ایس ایچ جیز کو فراہم کیے گئے ڈرون کا استعمال کسانوں کو مائع کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے چھڑکاؤ کے لیے کرائے کی خدمات فراہم کرنے کے لیے کرنا ہے۔ ایل ایف سی ایس ایچ جیز کو کاروبار فراہم کرنے کے لیے ڈرون کے ذریعے نینو کھاد کے استعمال کو فروغ دینا ہے۔ ریاستی سطح پر کمیٹی کو ایل ایف سی اور کیڑے مار دوا کمپنیوں کے ساتھ تال میل میں منتخب خواتین کے ایس ایچ جیز کو کاروبار فراہم کرنے/ یقینی بنانے کا پابند بنایا گیا ہے۔
یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*************
) ش ح – ا ک - س ع س )
U.No. 4153
(Release ID: 2085300)
Visitor Counter : 15