سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: بچوں میں شراب اور منشیات کی عادت
Posted On:
17 DEC 2024 1:44PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے بچوں سمیت تمام شہریوں میں شراب اور منشیات کی لت اورعادت کو روکنے کے لیے منشیات کی طلب میں کمی کرنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر)وضع کیا ہے اوراس جیسے متعلقہ مواد کے استعمال کے معاملات سے نمٹنے کے لیےسماجی انصاف اورتفویض اختیارات کا محکمہ،قومی ایکشن پلان فار ڈرگ ڈیمانڈ ریڈکشن (این اے پی ڈی ڈی آر)کونافذ کر رہا ہے، جو ایک مرکزی اسپانسر شدہ اسکیم ہے جس کے تحت مالی امداد فراہم کی جاتی ہے:
- ریاستی حکومتیں اورمرکز کے زیر انتظام علاقے (یوٹی)انتظامیہ کے ذریعہ روک تھام کی تعلیم وتربیت اور بیداری پیدا کرنااور منشیات کی مانگ میں کمی کرنے کے پروگرام وغیرہ بروئے کار لانا۔
- نوعمروں، آؤٹ ریچ اور ڈراپ اِن سینٹرز (اوڈی آئی سی) اور ڈسٹرکٹ ڈی ایڈکشن سینٹرز(ڈی ڈی اے سیز) کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) کو چلانے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے این جی اوزاوروی اوزکاقیام۔
- نشے کی لت اورعادت کے علاج کی سہولیات کے لیے سرکاری ہسپتا ل(اے ٹی ایفس)۔
این اے پی ڈی ڈی آر اسکیم کے تحت درج ذیل سرگرمیاں شروع کی گئی ہیں۔
- فی الحال347 آئی آرسی ایز،46سی پی ایل آئیز،74اوڈی آئی سیزاور71ڈی ڈی اے سیزکو این جی اوزا ور117اے ٹی ایفس کے ذریعے سرکاری اسپتالوں میں سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کا محکمہ مالی طور پر مدد فراہم کر رہا ہے۔ ضرورت مندوں تک رسائی میں آسانی کے لیے ان تمام سہولیات کو جیو ٹیگ کیا گیا ہے۔
- سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے کے ذریعے نشے کی لت اورعادت سے نجات کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن نمبر '14446' قائم کی جا رہی ہےاس ہیلپ لائن کے ذریعے مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی صلاح ومشورہ اور فوری حوالہ کی خدمات فراہم کی جارہی ہے۔اس ہیلپ لائن نمبر پر اب تک 4 لاکھ سے زائد کال موصول ہوئی ہیں۔
- سماجی انصاف اورتفویض و اختیارات کی وزارت نے نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کو 15 اگست 2020 کوسب سے زیادہ خطرے سے دوچار272 اضلاع میں شروع کیا تھا اور اب اسے ملک بھر کے تمام اضلاع تک بڑھا دیا گیا ہے۔ نشا مکت بھارت ابھیان اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام تک پہنچنے اورنشیلی مادے کے استعمال کے بارے میں بیداری پھیلانے کا ارادہ رکھتا ہے۔
- نشہ مکت ابھیان(این ایم بی اے) کے تحت زمینی سطح پر کی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے اب تک13.57 کروڑسے زائد لوگوں کو نشیلی مادہ کے استعمال اوراس کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کیاجاچکا ہے جن میں4.42 کروڑسے زائد نوجوان اور 2.71 کروڑسے زائد خواتین شامل ہیں۔ 3.85 لاکھ سے زائد تعلیمی اداروں کی شرکت نے ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچنے کو یقینی بنایا ہے۔
- دی آرٹ آف لیونگ، برہما کماریس، سنت نیرنکاری مشن، اسکون، شری رام چندر مشن اور آل ورلڈ گایتری پریوار جیسی روحانی تنظیموں کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ نشہ مکت بھیان( این ایم بی اے) کی حمایت کی جاسکے اور بڑے پیمانے پر بیداری کی سرگرمیاں چلائی جا سکیں۔
- ٹویٹر، فیس بک اور انسٹاگرام پر ابھیان کے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے بھی بیداری پھیلائی جا رہی ہے۔
- این ایم بی اے کی ویب سائٹ (http://nmba.dosje.gov.in) استعمال کرنے والے اور ناظرین کو ابھیان کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کرتی ہے،ای عہدکے نام سےاین ایم بی اے ڈیش بورڈپر آن لائن ڈسکشن فورم بھی دستیاب ہے۔
- 12 اگست 2024 کو این ایم بی اے پر ایک بڑے پیمانے پر عہدکیاگیااورحلف لیا گیا اوراس ملک گیر عہد میں 2 لاکھ سے زائد اداروں کے کل تقریباً3 کروڑ لوگوں نے حصہ لیا۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے محکمے نے بچوں میں منشیات کی لت اورعادت کے خطرے سے نمٹنے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے ہیں:
- نوچیتنا ماڈیول، سماجی انصاف اور تفویضِ اختیارات بنانے کے محکمے نے(6ویں سے 11ویں جماعت)کے طلباء کے مابین بیداری پیداکرنے کے لئےاساتذہ کی تربیت کے ماڈیولزتیار کئے ہیں۔ اساتذہ اور والدین کو منشیات کی لت سے نمٹنے کی حکمت عملیوں اور زندگی کی مہارتوں کے بارے میں حساس بنانے اوربیداری پھیلانے کے لیے تیار کیاجارہا ہے۔
- نشا مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) اگست 2020 میں شروع کیا گیا ہے اور اس کا مقصد عوام تک پہنچنے اور اعلیٰ تعلیمی اداروں، یونیورسٹی کیمپس اور اسکولوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے عوام کے مابین نشیلی مادے کے استعمال اوراس کے نقصانات کے بارے میں بیداری پھیلانا ہے۔ اب تک این ایم بی اے کے تحت زمینی سطح پر چلائی گئی مختلف سرگرمیوں کے ذریعے13.57 کروڑ سے زائد لوگوں کو مادہ کے استعمال کے بارے میں حساس بنایا گیا ہے جن میں4.42 کروڑسے زائد نوجوان شامل ہیں۔ 3.85 لاکھ سے زائد تعلیمی اداروں کی شرکت نے ابھیان کا پیغام ملک کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچانے کو یقینی بنایا ہے۔
- کمیونٹی پر مبنی46 پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) پروگراموں کو سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کےمحکمے کے ذریعہ مالی مدد فراہم کی جارہی ہے اوراس پروگرام کے ذریعہ18 سال سے کم عمر کے بچوں کے درمیان منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اورانہیں زندگی کے ہنر سکھانے کے کام انجام دیئے جاتے ہیں۔
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہے۔
********
( ش ح ۔ م م ع ۔ م ا )
UNO: 4142
(Release ID: 2085282)
Visitor Counter : 13