سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پارلیمانی سوال: ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن
Posted On:
17 DEC 2024 1:46PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اورتفویض اخیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب رام داس اٹھاولے نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی ہیں کہ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریے اور پیغام کو ملک اوربیرون ملک میں پھیلانے اوربڑھانےکے لیے مختلف اسکیموں،پروگراموں اور سرگرمیوں کوانجام دیتاہے اور نافذ کر تا ہے۔ ڈاکٹر امبیڈکر فاؤنڈیشن کے ماتحت چل رہی اسکیمیں اورسرگرمیاں درج ذیل ہیں:
- ڈاکٹر امبیڈکر میڈیکل معاونتی اسکیم،
- ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میرٹ ایوارڈز برائے سیکنڈری امتحان،
- ڈاکٹر امبیڈکر نیشنل میرٹ ایوارڈ اسکیم برائےسینئر سیکنڈری امتحان ،
- عظیم صوفی سنتوں کے یوم پیدائش اوریوم وفات کی تقریبات منانے کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر اسکیم،
- ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز کی اسکیم؛
- پارلیمنٹ ہاؤس کے لان میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی یوم پیدائش اور یوم وفات کی تقریبات منانے کے لئےاسکیم،
ملک بھر کی مختلف مرکزی یونیورسٹیوں میں 19 ڈاکٹر امبیڈکر چیئرز قائم کی گئی ہیں۔اس اسکیم کے قیام کے مقاصد درج ذیل ہیں:
ملک کی اہم یونیورسٹیوں اوراعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم کے اعلیٰ مراکز کی فراہمی ہے، جہاں ماہرین تعلیم، اسکالرز اور طلباء ڈاکٹر بی آر امبیڈکرکے افکاروخیالات کو سمجھنے، جائزہ لینے، پھیلانے اور ان پر عمل درآمد کے لیے مطالعے اور تحقیقی کاموں کوانجام دیں گے اوراسے تقویت بخشتے ہوئے آگے بڑھائیں گے۔
تحقیقی کاموں میں مشغول ہوکرتحقیق اور مطالعات کے اس شعبے میں علم اورتعلیم کی ترویج و ترقی میں تعاون کریں گے،جس میں خاص طور سے معاشیات، سیاسیات، مذہبی علوم، فلسفہ، آئینی مطالعہ، تعلیم، انتھروپولوجی، سماجیات، سماجی فلاحی کام، قانون اورانسانی حقوق کے ساتھ ساتھ تعلیم کے دیگر شعبوں میں جو سماجی انصاف اورتفویض اختیارات سے متعلق ہمارے قومی ہدف کے حصول کے لیے مناسب سمجھے جاتے ہیں۔
ہندوستانی سماج کے محروم طبقات کے حال اور ماضی سے متعلق جدید تحقیق اور تدریسی عمل کا انعقادکرناتاکہ انہیں انصاف فراہم کیاجاسکے اور انہیں بااختیار بنایاجاسکے۔
سماج کےپسماندہ اوراورمظلوم گروپوں یا پسماندہ طبقات یا معاشرے کے کمزور اورحاشیے پرزندگی گزاررہے لوگوں کے سماجی، اقتصادی فلاح وبہبود کے لئے اور ثقافتی پہلوؤں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لئے تحقیق اور اعلیٰ تعلیم کا انعقاد۔
ان کے تحقیقی کاموں کے نتائج کو علمی مضامین کی شکل میں یوجی سی۔کیئر فہرست میں شامل پیرریویووڈ انڈیکسڈ جرائد میں شائع کرنا اور ساتھ ہی ساتھ کتابوں کی شکل میں مضبوط پیرریویوو پالیسی رکھنے والے سرکردہ قومی اور بین الاقوامی پبلشرز سے شائع کرنا۔
ہندوستانی آبادی کے پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود اور بہتری کے لیے ڈاکٹر امبیڈکر کے انصاف اور بااختیار بنانے کے نظریات اورخیالات کو عملی تجاویز اور پالیسی آلات میں منتقل کرنے کے لئے مناسب طریقہ کار تیار کرنا۔
********
( ش ح ۔ م م ع ۔ م ا )
UNO: 4141
(Release ID: 2085219)
Visitor Counter : 14