سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ  میں پوچھا گیا سوال: سیور اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کی بہبود  اور  ان کا خاکہ

Posted On: 17 DEC 2024 1:45PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کے مرکزی  وزیر جناب رام  داس  آٹھولے نے  آج  لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ  پورے بھارت میں  شہری مقامی اداروں  میں  سیور  اور سیپٹک  ٹینک کار کنوں کے بارے میں حالیہ تعداد  57  ہزار  758  ہے۔ سیور  اور سیپٹک ٹینک کی صفائی کا کام  ذات پر مبنی کام کے بجائے  پیشے پر مبنی ایک سرگرمی ہے۔ سیور  اور سیپٹک ٹینک کے  مجاز  کارکنوں  کی  زمرے کے اعتبار سے  تعداد  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں  مشین کی جانے والی  صفائی  کے  ایکو نظام  کی  قومی  اسکیم   کے تحت  مندرجہ ذیل ہے:

ذات /  زمرہ

 ایس ایس ڈبلیو  کی تعداد

 فیصد

عام

4,391

8.05

او بی سی

8,587

15.73

ایس سی

37,060

67.91

ایس ٹی

4,536

8.31

کُل میزان

54,574

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

سماجی انصاف  اور تفویض اختیارات کی وزارت نے  ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ساتھ مل کر  نمستے اسکیم  تیار کی ہے، جس کا مقصد  صفائی کرمچاریوں  کی  حفاظت کو یقینی بنانا اور انہیں سماجی  و اقتصادی طور پر با اختیار بنانا ہے۔ اس اسکیم کا آغاز  ملک کے  سبھی  4  ہزار 800  سے زیادہ  شہری مقامی اداروں  میں  عمل  در آمد کے لئے کیا گیا تھا۔ نمستے اسکیم  کی  تازہ ترین  صورت حال یہ ہے :

  • 57ہزار  758  سیور  اور سیپٹک ٹینک کارکنوں  کی گنتی کی گئی ہے اور  ان میں سے  54  ہزار 574  کو  33  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں مجاز قرار دیا گیا ہے۔ اڈیشہ اور تمل ناڈو  کے لئے  مرکزی  نمستے  ڈیٹا پر مبنی اسکیم  میں  دستیاب  ڈیٹا  کو  شامل کرنے کا عمل شروع کیا جا چکا ہے۔
  •  کل  16  ہزار 791  پی پی ای کٹس  اور  43   حفاظتی آلات کی کٹس ، ہنگامی حالات  کی صورت  میں  صفائی کارروائی  کے یونٹوں  کے لئے  سپلائی کی جا چکی ہیں۔
  • 13  ہزار 604  مستفیدین کو  آیوشمان کا رڈ  دستیاب کرائے  جا چکے ہیں۔
  • 503  صفائی کارکنوں اور ان  پر منحصر  افراد کے لئے  13.96  کروڑ  روپے کی  سبسڈی  صفائی ستھرائی سے متعلق پروجیکٹوں کے لئے  جاری کی جاچکی ہے۔
  • 226 اُن مستفیدین  اور ان  پر منحصر  افراد  کے لئے  2.85 کروڑ روپے کی سبسڈی  جاری کی جا چکی ہے، جن کا تعلق  نمستے  اسکیم کے تحت  ہاتھ سے کوڑا کچرا اٹھانے والے لوگوں کے زمرے سے ہے ، تاکہ  وہ  خود  روز گاری کے پروجیکٹوں میں کوئی متبادل  اپنا سکیں۔
  •  میونسپل کارپوریشن / میونسپلٹی  / نگر پالیکا  اور اس طرح کی دیگر  تنظیموں  میں سرگرم  سیور  اور سیپٹک ٹینک  صاف کرنے والے کارکنوں  کے لئے  837  ورکشاپ  کا اہتمام  کیا گیا ہے۔24-2023  سے اب تک  ان  ورکشاپ  کا انعقاد  سیور  اور سیپٹک ٹینک کی مضر صحت  طریقے سے  صفائی ستھرائی کی روک تھام کے مقصد  سے کیا گیا ہے۔

 اس کے علاوہ ہاؤسنگ  او شہری امور کی وزارت  سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو  وقتا  فوقتا  جامع   ہدایتیں اور رہنما خطوط جاری  کرتی رہی ہے، جس کا مقصد  سیور  اور سیپٹک ٹینک  کی دیکھ بھال کے لئے  ایک حفاظتی  طریقہ کار فراہم کرنا ہے۔ ایس بی ایم  -  یو  دوئم  کے تحت  وزارت نے  کوڑا کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کی خریداری کے لئے 26  ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کو  371  کروڑ روپے کی منظوری دی ہے۔

************

ش ح۔اس۔ق ر

U.No:4143


(Release ID: 2085185) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi