وزارت دفاع
دفاع کے اسٹیٹس کے دن کے موقع پردفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ تبدیلی لانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بشمول ای کنٹونمنٹ، کنٹونمنٹ انتظامیہ کی نئی تعریف کر رہے ہیں
Posted On:
16 DEC 2024 7:58PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب سنجے سیٹھ نے 16 دسمبر 2024 کو نئی دہلی میں دفاعی املاک کے دن کے موقع پر، جو ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈیفنس اسٹیٹس (ڈی جی ڈی ای) نے منعقد کیا، کہا کہ وزیراعظم جناب نریندر مودی کے وژن کے مطابق تبدیلی لانے والے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز جیسے ای-کینٹونمنٹ نے کینٹونمنٹ انتظامیہ کو نیا رخ دیا ہے۔
اس موقع پر، وزیر مملکت برائے دفاع نے ای-چھاوانی پورٹل پر فری ہولڈ پراپرٹی میوٹیشن ماڈیول کا آغاز کیا، جو ایک شہری مرکز سافٹ ویئر ہے جو کینٹونمنٹ بورڈ کے رہائشیوں کے لیے آن لائن خدمات فراہم کرتا ہے۔
جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ یہ ڈیجیٹل اقدامات انتظامی عمل کو سادہ بناتے ہیں اور رہائشیوں کو 14 اہم خدمات جیسے پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی، پانی اور سیور کی کنکشن، کاروباری لائسنسنگ، شکایات کا ازالہ، لیز کی تجدید فراہم کرتے ہی۔جناب سنجے سیٹھ نے کہا کہ ’’اب کینٹونمنٹ بورڈ 04 مکمل خودکار خدمات فراہم کر رہا ہے جن میں سوجل، تجارت کے لائسنس کا خودکار اجراء، کمیونٹی ہال کی بکنگ، جی آئی ایس پر مبنی سیوریج کنکشن اور آن لائن بلڈنگ پلان کی منظوری شامل ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ ڈیفنس اسٹیٹس ڈیپارٹمنٹ کی شاندار ڈیجیٹل سفر کو راکشا بھومی کے ذریعے اراضی کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور ای-راکشا پورٹل کے قیام میں دیکھا جاسکتا ہے، جو قبضے کے معاملات سے نمٹنے میں مؤثر ثابت ہوا ہے۔
ڈی جی ڈی ای کے سفر پر بات کرتے ہوئے، وزیر مملکت برائے دفاع نے کہا کہ اس سال کینٹونمنٹ انتظامیہ کے جمہوری بنانے کے سو سال مکمل ہو رہے ہیں، جو 1924 کے کینٹونمنٹ ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ شروع ہوا تھا۔
جناب سنجے سیٹھ نے مزید کہا کہ دفاعی املاک کی خدمات نے ملک کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال کر حکمرانی کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا ’’برطانوی راج کے دوران فوجی اراضی کے انتظام سے لے کر ہندوستان کی سلامتی اور شہری ترقی میں حصہ ڈالنے تک، اس نے ہمیشہ جدت کو اپنایا ہے اور ترقی کی ہے‘‘ ۔
جناب سنجے سیٹھ نے صحت، تعلیم اور صفائی کے شعبوں میں اختراع اور ڈیجیٹل کامیابیوں کے لیے رکشا منٹری ایوارڈز تقسیم کیے، ساتھ ہی عوامی خدمات اور اراضی کے انتظام میں بھی ایوارڈز دیے۔
*****
ش ح ۔ م ع ۔ م ت
U - 4116
(Release ID: 2085034)
Visitor Counter : 18