وزارت دفاع
آئی سی جی کے ساحل سے دور گشتی جہاز اور تیز گشتی جہاز نے مالدیپ کا دورہ کیا
Posted On:
16 DEC 2024 8:28PM by PIB Delhi
بھارتی کوسٹ گارڈ کے (آئی سی جی) آف شور پیٹرول ویسل آئی سی جی ایس وائبھَو اور تیز گشتی جہاز آئی سی جی ایس ابھیراج نے 16 دسمبر 2024 کو مالدیپ کے دارالحکومت مالے کی بندرگاہ کا دورہ کیا۔ یہ دورہ بحرِ ہند کے خطے (آئی او آر) میں ان کے بیرون ملک مشن کا حصہ ہے۔ اپنے چار روزہ قیام کے دوران، ویسل آئی سی جی ایس وائبھَو اور ویسل آئی سی جی ایس ابھیراج کے عملے نے مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس کوسٹ گارڈ (ایم این ڈی ایف سی جی) کے ساتھ کئی پیشہ ورانہ ملاقاتوں میں حصہ لیگا۔۔
ان ملاقاتوں کا مرکز اہم سمندری موضوعات جیسے سمندری آلودگی کے ردِعمل، سمندری تلاش و بچاؤ، اور سمندری قوانین کے نفاذ جیسے موضوعات ہونگے۔ ان سرگرمیوں میں باہمی تربیت، مشترکہ گفتگو، اور دوستانہ کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں، جن کا مقصد پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط کرنا اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ یہ دورہ بھارت اور مالدیپ کے درمیان مضبوط تعلقات کو مزید مستحکم کرتا ہے اور علاقائی سمندری تعاون کے فروغ میں بھارت کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔
اس کے علاوہ، آئی سی جی ایس وائبھَو پر موجود نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) کے اراکین نے مقامی یوتھ آرگنائزیشنز کے ساتھ مل کر ماحولیات کے تحفظ کے شعور اجاگر کرنے کے پروگرام میں شرکت کی۔ یہ اقدام بھارت کی حکومت کی مہم "پنیت ساگر ابھیان" کے تحت ہے، جو سمندری ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دینے کے لیے وقف ہے۔
ان بحری جہازوں کی تعیناتی آئی سی جی کے سمندری تعاون کے عزم اور علاقائی سمندری اداروں کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے قیام پر زور دیتی ہے۔ مالدیپ کے دورے کے بعد، آئی سی جی ایس وائبھَو اور آئی سی جی ایس ابھیراج سری لنکا کی کولمبو اور گالے کی بندرگاہوں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پیشہ ورانہ تبادلے اور مشترکہ تعاون کی کوششیں جاری رکھیں گے۔
یہ مشن بھارت کے ویژن 'ساگر - خطے میں سب کے لیے سلامتی اور ترقی' کا مظہر ہے۔ یہ بھارت کی جدید جہاز سازی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے، جبکہ ماحولیاتی پائیداری، محفوظ اور صاف سمندروں کو یقینی بنانے کے عزم کو دوبارہ دہراتا ہے۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U: 4117 )
(Release ID: 2085031)
Visitor Counter : 15