کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

 نقل و حمل کے متحد انٹرفیس پلیٹ فارم (یوایل آئی پی) کے ساتھ اے پی آئی کے انضمام کے لیے ایچ پی سی ایل نے این ایل ڈی ایس کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے


یوایل آئی پی نے ایچ پی سی ایل انضمام کا خیرمقدم کیا: ایندھن کے اسٹیشن اور قیمت کا ڈیٹا نقل و حمل کی کارروائیوں کو تبدیل کرینگے

Posted On: 16 DEC 2024 5:56PM by PIB Delhi

ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (ایچ پی سی ایل)  نے نیشنل انٹرپرائزز کارپوریشن ڈویلپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ(این آئی سی ڈی سی) لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی سی) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ اس کی اے پی آئیز کو نقل و حمل کے متحد انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) کے ساتھ ضم کیا جا سکے۔ یہ شراکت داری بھارت کے نقل و حمل کے شعبے میں شفافیت، آپریشنل کارکردگی اور جدت کو فروغ دینے کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔ معاہدے پر دستخط کے دوران جناب راجت کمار سینی، سی ای او اور ایم ڈی، این آئی سی ڈی سی اور چیئرمین، این ایل ڈی سی ، اور ایوناش جین، چیف جنرل منیجر، نارتھ زون، ایچ پی سی ایل موجودتھے۔ جناب گریش کمار سپر، سی ای او، این ایل ڈی سی ، اور محترمہ انجُو جے میشرا، جنرل منیجر، دہلی ریٹیل ریجن، ایچ پی سی ایل نے معاہدے پر دستخط  کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NFSC.jpg

ایچ پی سی ایل کی یو ایل آئی پی اے پی آئی ایندھن کے اسٹیشن اور قیمتوں کی وضاحت فراہم کرتی ہے، جو پورے بھارت  میں ایچ پی سی ایل فیول اسٹیشنوں کی جگہ اور قیمتوں کے بارے میں حقیقی  معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس اے پی آئی کا مقصد اہم لاجسٹکس چیلنجز کو حل کرنا ہے، جیسے کہ پھر سے ایندھن بھرنے کے آپشنز کی کمی اور مختلف راستوں پر ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ۔ اس ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے، نقل و حمل کی خدمات فراہم کنندگان، تاجر اور ٹرانسپورٹرز اپنے منصوبوں اور آپریشنز کو بہتر بنا سکتے ہیں، جس سے آخرکار لاگتوں میں کمی اور غیر مؤثر عمل میں بہتری آئے گی۔

مزید برآں،ایندھن کے اسٹیشن کی جگہ کی وضاحت نقل و حمل آپریٹرز کو غیر منصوبہ بند اسٹاپس سے بچنے میں مدد دیتی ہے اور آپریشنز کو مزید ہموار اور مؤثر بنانے کو یقینی بناتی ہے۔ زیادہ گاڑیوں کے آپریٹرز اہم راستوں پر فیول اسٹیشنوں کی شناخت کر کے طویل فاصلے کی ٹرپس کو زیادہ مؤثر طریقے سے پلان کر سکتے ہیں، جس سے وقت کی بچت ہوتی ہے اور بروقت ترسیل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب راجت کمار سینا، چیئرمین، این ایل ڈی ایس نے کہا، " ایچ پی سی ایل کی اے پی آئی کو یو ایل آئی پی میں شامل کرنے سے لاجسٹک آپریٹرز کو وہ طریقے حاصلہو نگے جو انہیں ڈیٹا پر مبنی فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہونگے جو براہ راست ان کے نفع پر اثر ڈالیں گے۔ روٹ مخصوص ایندھن کی قیمتوں کا تجزیہ اور ایندھن اسٹیشن کی جگہوں کی واضحیت فراہم کرکے ہم نقل و حمل کے شعبے میں اہم مسائل کو حل کر رہے ہیں۔ یہ یو ایل آئی پی کے مشن کے لیے ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد بھارت کے سپلائی چین کے نظام کو متحد اور ڈیجیٹل بنانا ہے۔" مزید برآں، جناب اویناش جین، ایچ پی سی ایل نے اس بات پر زور دیا کہ یہ انضمام ایچ پی سی ایل کے ٹیکنالوجی کو فائدہ مند حل فراہم کرنے کے لیے استعمال کرنے کے عزم کو مزید مستحکم کرتا ہے۔

انضمام کا اثر پہلے ہی واضح ہے، کیونکہ جاری یو ایل آئی پی ہیکاتھن  2.0 میں 10 سے زائد شرکاء نے ایچ پی سی ایل کی اے پی آئی کو جدید حل تیار کرنے کے لیے منتخب کیا ہے۔ ان میں ڈائنامک روٹ آپٹیمائزیشن پلیٹ فارمز، ایندھن کی قیمتوں کا کیلکولیٹر، اور اہم راستوں پر ایندھن کے اسٹیشن کی کثافت کے لیے ہیٹ میپس جیسے اوزار شامل ہیں۔ اس طرح کے حل ایچ پی سی ایل کی اے پی آئی کی صلاحیت کو اجاگر کرتے ہیں جو آپریشنل بہتری اور لاجسٹکس کے شعبے میں جدت کو فروغ دینے میں مدد دیتے ہیں۔

ایچ پی سی ایل اور یو ایل آئی پی کے درمیان یہ تعاون ایک مشترکہ وژن کو اجاگر کرتا ہے جو ایک ذہین اور مؤثر لاجسٹک ماحولیاتی نظام بنانے کا خواہاں ہے۔ فی الوقت ڈیٹا کی فراہمی اور اہم وسائل تک بے روک رسائی کے ذریعے یہ انضمام شراکت داروں کو بااختیار بنائے گا، جدت کو فروغ دے گا اور بھارت کی لاجسٹکس اور سپلائی چین کی صنعت کی آپریشنل کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنائے گا۔

یو ایل آئی پی کے بارے میں:

یو ایل آئی پی ایک ڈیجیٹل گیٹ وے ہے جو صنعت کے کھلاڑیوں کو مختلف حکومتی سسٹمز سے نقل وحمل سے متعلق ڈیٹا سیٹس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے، جو اے پی آئی پر مبنی انضمام کے ذریعے ممکن ہوتا ہے۔ اس وقت، یہ پلیٹ فارم 11 وزارتوں کے 41 سسٹمز کے ساتھ 125 اے پی آئیزکے ذریعے منسلک ہے، جو 1800 سے زائد ڈیٹا فیلڈز کا احاطہ کرتا ہے۔ نجی شعبے اور حکومتی محکموں کی یو ایل آئی پی میں شرکت اس کے اثرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور یو ایل آئی پی پورٹل (www.goulip.in ) پر 1200 سے زائد ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ اس کے علاوہ، ان کمپنیوں نے 150 سے زائد ایپلیکیشنز تیار کی ہیں، جس کے نتیجے میں 70 کروڑ سے زائد اے پی آئی منتقلیاں ہو چکی ہیں۔

*****

ش ح ۔ م  د   ۔  م  ص

 (U: 4105 )


(Release ID: 2084985) Visitor Counter : 15


Read this release in: English , Hindi